وزیر اعظم نریندر مودی 23 سے 26 جولائی تک برطانیہ اور مالدیپ کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔ اس دوران دونوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے اور دیگر اہم نکات پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی 23 اور 24 جولائی کو برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی دعوت پر برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ وزیر اعظم مودی کا برطانیہ کا چوتھا دورہ ہوگا۔
اس دوران دونوں رہنما ہندوستان-برطانیہ دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے اور تجارت، معیشت، ٹیکنالوجی، اختراع، دفاع، سلامتی، آب و ہوا، صحت، تعلیم اور عوامی تعلقات جیسے شعبوں میں پیش رفت پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات کریں گے۔ وہیں وزیر اعظم مودی کنگ چارلس III سے بھی ملاقات کریں گے۔
25 سے 26 جولائی تک مالدیپ کے دورے پر ہوں گے پی ایم
دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم مودی 25 سے 26 جولائی تک مالدیپ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی دعوت پر ہو گا۔ یہ وزیر اعظم کا مالدیپ کا تیسرا دورہ ہوگا اور صدر معیزوکے صدارتی دور میں کسی بھی سربراہ مملکت کا پہلا دورہ ہوگا۔ پی ایم مودی مالدیپ کی آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
اس دوران وزیر اعظم مودی، مالدیپ کے صدر معیزو کے ساتھ دو طرفہ بات بھی چیت کریں گے اور دونوں ممالک ’’جامع اقتصادی اور میری ٹائم سیکورٹی پارٹنرشپ‘‘ کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے، جس کا خاکہ صدر معیزو کے 2024 میں ہندوستان دورے کے درمیان تیار کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

