نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک اہم سوشیل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں یوا اسپرچوئل سمٹ کو بھارت کو منشیات سے پاک بنانے کی مہم میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ یہ پوسٹ مرکزی وزیر برائے امور نوجوانان، کھیل، محنت اور روزگار ڈاکٹر منسکھ منڈاویا کی تھی، جنہوں نے اپنے مضمون میں نشہ مخالف مہم کے سلسلے میں حکومتی اقدامات اور اس سمٹ کی معنویت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پر لکھا کہ مرکزی وزیر ڈاکٹر @mansukhmandviya نے وضاحت کی ہے کہ یوا اسپرچوئل سمٹ منشیات سے پاک بھارت کی تعمیر میں کس طرح ایک بڑا قدم ہے۔ اسے ضرور پڑھیں!
Union Minister Dr. @mansukhmandviya elaborates on how the Yuva Spiritual Summit marks a major step in building a drug-free India. Have a read! https://t.co/dZFXjYNgzR
— PMO India (@PMOIndia) July 19, 2025
منسکھ منڈاویا کے مضمون کی جھلکیاں
بھارت میں نوجوانوں کی سب سے بڑی آبادی ہے، اور اگر ملک کو ترقی یافتہ بننا ہے تو نوجوانوں کو طاقتور اور فعال بنانا ہوگا۔ ’نشیہ مُکت بھارت ابھیان‘ (2020) کے ذریعے حکومت نے نشے سے بچاؤ اور بحالی کے لیے کئی اقدامات کیے، جیسے: Integrated Rehabilitation Centres for Addicts (IRCA)، Outreach-cum-Drop-In Centres (ODICs)۔ اسکولوں اور کالجوں میں بیداری مہم، اور NCB کی جانب سے منشیات مافیا کے خلاف کارروائیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ یوا اسپرچوئل سمٹ 18 تا 20 جولائی، کاشی کے مقدس گھاٹوں پر منعقد کی جا رہی ہے، جس میں 100 سے زیادہ روحانی تنظیموں کے نوجوان نمائندے شامل ہیں۔ سمٹ کا موضوع ہے: ’منشیات سے پاک نوجوان، وکست بھارت کے لیے‘ یہ ایک قومی تحریک کی بنیاد ڈالنے کی کوشش ہے۔ سمٹ کا اختتام ’کاشی ڈکلیریشن‘ سے ہوگا، جو آئندہ پانچ سالہ روڈ میپ ہوگا تاکہ: نوجوانوں کو نشے سے بچایا جا سکے، پہلے سے متاثر افراد کی مدد کی جا سکے اور بیداری کی مہم کو رفتار دی جا سکے۔
وزیر اعظم کے ویژن کی جھلک
وزیراعظم مودی نے ہمیشہ ’امرت پیڑھی‘ یعنی نئی نسل کے خوابوں اور جذبوں کی بات کی ہے، اور منڈاویا کے مطابق یہ سمٹ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایک نئی قومی بیداری کا آغاز ہے۔ یہ نوجوانوں میں اخلاق، نظم و ضبط اور سماجی ذمے داری کا جذبہ پیدا کرے گی۔ ڈاکٹر منسکھ منڈاویا کے اس مضمون میں دکھائی گئی حکمت عملی حکومت کے نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے بچانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


