’چھٹا اسپورٹس فار آل ایئر رائفل اور ایئر پسٹل ریوارڈ پروگرام 2025‘
نئی دہلی: چھٹا ایئر پسٹل اور ایئر رائفل نیشنل ریوارڈ پروگرام 2025، جس کا اہتمام اسپورٹس فار آل نے کیا ہے، 12 سے 21 جولائی 2025 تک نئی دہلی کے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ پروگرام منتظمین اس تقریب شامل ہونے کے لیے لگوں سے خاص طور پر میڈیا ہاؤسز کو مدعو کیا ہے۔ دعوت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ہم سرفہرست بین الاقوامی ایتھلیٹس، کوچز، اور شوٹنگ کے شوقین افراد کی شرکت کے ساتھ ساتھ اہم میڈیا کوریج کی توقع کرتے ہیں، جس سے شوٹرز کے لیے وسیع پیمانے پر فائدہ اٹھانے کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔
بتا دیں کہ پروگرام میں ISSF اور NR کیٹیگریز میں ایئر رائفل اور ایئر پسٹل دونوں کے ایونٹس شامل ہیں۔ آئی ایس ایس ایف اور این آر شوٹرز کے لیے الگ الگ زمرے ہیں۔ مختلف زمروں میں تمغہ جیتنے والوں کے لیے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔ کم از کم تین اسپورٹس فار آل پروگراموں میں شرکت کرنے والوں کے لیے سینئر اوپن کیٹیگری میں سونے، چاندی اور کانسے کے تمغوں کی رقم سمیت نقد انعامات دیئے جائیں گے۔
اس کی اہلیت کے بارے میں بات کریں تو اس میں شوٹرز، کوچز، اور اکیڈمیوں کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ وہیں، عمر کی بات کریں تو 25 دسمبر 2025 تک 21، 19 اور 16 سال سے کم عمر کے نشانے بازوں کو بالترتیب جونیئر، یوتھ اور سب یوتھ اس تقریب میں حصہ لے سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



