شیوسینا کے رکن اسمبلی سنجے گائیکواڈ نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈر امتیاز جلیل کے خلاف متنازعہ بیان دیا ہے۔
ایم ایل اے ہاسٹل کے کینٹین ملازم کے ساتھ مارپیٹ کرنے سے خبروں میں آنے والے شیوسینا کے ایم ایل اے سنجے گائیکواڑاب مزید بے قابو ہوگئے ہیں۔ جمعہ کے روزانہوں نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈراورسابق رکن پارلیمنٹ امتیازجلیل کوبری طرح سے مارنے کی دھمکی دی۔ گائیکواڑکا یہ تبصرہ جلیل کی جانب سے کینٹین ملازم پرحملہ کرنے پرتنقید کے بعد آیا ہے۔ امتیازجلیل نے گائیکواڑپربھی جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شیوسینا ایم ایل اے کے چیلنج کوقبول کیا ہے اوران سے جگہ اوروقت بتانے کوکہا ہے۔
ایم ایل اے ہاسٹل کے کینٹین میں مارپیٹ
بلڈھانا اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی سنجے گائیکواڑ، ’باسا کھانا‘ پیش کرنے پرکینٹین کے ملازم کی پٹائی کرنے کے سبب تنازعہ میں ہیں۔ رکن اسمبلی نے منگل کی رات جنوبی ممبئی واقع آکاش وانی ایم ایل اے ہاسٹل کینٹین سے رات کا کھانا منگایا تھا اوران کے کمرے میں جودال چاول پہنچایا گیا۔ وہ مبینہ طورپرباسی کھانا تھا اوراس میں سے بدبوآرہی تھی۔ اس سے ناراض ایم ایل اے کینٹین میں گھس گئے اورایک ملازم کودال کا ایک پیکٹ سونگھنے کے لئے مجبورکیا اورپھراسے تھپڑلگا دیا۔ اس حادثہ کا ایک ویڈیووائرل ہوگیا، جس کی اپوزیشن اورحکومت دونوں نے سخت مذمت کی۔
امتیازجلیل پر کیوں بھڑک گئے گائیکواڑ؟
اے آئی ایم آئی ایم کے سابق رکن پارلیمنٹ امتیازجلیل نے گائیکواڑکی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک غریب شخص کی اس طرح سے پٹائی کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ سنجے گائیکواڑسے نامہ نگاروں نے امتیازجلیل کے تبصرہ کے بارے میں پوچھا توانہوں نے کہا، ’’اگرایسا ہے، توجلیل بھائی، آپ کواس ہوٹل (ایم ایل اے ہاسٹل کینٹین) کوچلانے کا ٹھیکہ لینا چاہئے اورپھراس طرح کا کھانا کھلانا چاہئے۔ میں نے اس آدمی (کینٹین ملازم) کودوبارمکّا مارا، لیکن میں امتیازجلیل کواتنی بری طرح سے پیٹوں گا کہ وہ ہوٹل چلانے کی پوزیشن میں نہیں رہیں گے۔‘‘
مارپیٹ کے بجائے اسمبلی اسپیکرکولکھا خط
سنجے گائیکواڑکے تبصرہ پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے چھترپتی سنبھاجی سے اے آئی ایم آئی ایم کے سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا، ’’میں ہوٹل چلانے کے موڈ میں نہیں ہوں۔ لیکن اگرایک غریب آدمی ویٹرکے طورپرکام کررہا ہے اوربرسراقتدارپارٹی کا ایک ایم ایل اے اسے صرف اس لئے پیٹ رہا ہے، کیونکہ اسے اچھا کھانا نہیں ملا۔ کیا انہیں معلوم ہے کہ اسمبلی میں ضوابط بنائے گئے ہیں؟ اگرگائیکواڑتھوڑے پڑھے لکھے ہوتے، تووہ (کھانے کے موضوع پر) اسمبلی اسپیکرکوخط لکھتے۔‘‘ اانہوں نے کہا، ’’اگراسپیکرانہیں سنجیدگی سے لیتے، توان کے مطالبہ پرکارروائی کرتے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

