Bharat Express DD Free Dish

”مہاراشٹر میں ہندی سے متعلق دادا گیری برداشت نہیں کی جائے گی“، رام داس اٹھاولے کا بڑا بیان

مرکزی وزیررام داس اٹھاولے نے مہاراشٹر میں ہندی زبان کے تنازعہ پرسخت موقف اختیارکیا ہے۔ انہوں نے غنڈہ گردی میں ملوث افراد کو جیل بھیجنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین ہرشہری کوکہیں بھی رہنے کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے یوپی میں 2026 کے پنچایت اور2027 کے اسمبلی انتخابات میں آرپی آئی کی شرکت کا بھی اعلان کیا۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر رام داس اٹھاولے۔ (فائل فوٹو)

مرکزی وزیربرائے سماجی انصاف اوراختیارات ڈاکٹررام داس اٹھاولے نے مہاراشٹرمیں ہندی زبان پرجاری تنازعہ پرسخت موقف اختیارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبان کے نام پرغنڈہ گردی کرکے آئین کوپامال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح طورپرکہا کہ ہندی زبان کے نام پراس طرح کی غنڈہ گردی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا اورمجرموں کوجیل بھیج دیا جائے گا۔

پریاگ راج میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام داس اٹھاولے نے کہا کہ ‘مہاراشٹرمیں مراٹھی ہماری مادری زبان ہے اوراس کا احترام کرنے کی ضرورت ہے، لیکن کسی کوزبان یا صوبے کے نام پر دھمکانے یا حملہ کرنے کا حق نہیں ہے۔ آئین ہرہندوستانی کو ملک میں کہیں بھی رہنے اورکام کرنے کا حق دیتا ہے۔’ انہوں نے مہاراشٹرکی مہایتی حکومت اورمہاوکاس اگھاڑی سے ایسی حرکتیں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹھاکرے برادران کے ایک ساتھ آنے سے الیکشن میں کچھ نہیں بدلنے والا: اٹھاولے

رام داس اٹھاولے نے ہندی زبان کے تنازعہ میں شیوسینا (یوبی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اورمہاراشٹرنونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے کے اتحاد پربھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ادھواورراج ٹھاکرے بھلے ہی اکٹھے ہوئے ہوں، لیکن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے انتخابات پراس کا کوئی اثرنہیں پڑے گا۔’ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں غیرمراٹھی آبادی بالخصوص ہندی بولنے والے، جنوبی ہندوستانی، بنگالی، اڑیہ اورگجراتی لوگوں کی تعداد 65-60 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہندی، مراٹھی اورجنوبی ہند کے لوگ ہیں۔ زبان کے نام پرتقسیم اس ملک میں نہیں چلے گی۔

ہمارے کارکنان 2027 کے یوپی اسمبلی انتخابات کے لیے تیارہیں: آرپی آئی

مرکزی وزیررام داس اٹھاؤلے نے بہارمیں این ڈی اے کی حکومت بننے کی پیشین گوئی کی اوراترپردیش میں اپنی پارٹی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (آرپی آئی) کے منصوبوں کا بھی انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘آرپی آئی یوپی میں 2026 کے تین درجے پنچایتی انتخابات میں حصہ لے گی۔ جہاں ہمارے کارکن تیارہوں گے، ہم بھرپورمقابلہ کریں گے۔’ 2027 کے یوپی اسمبلی انتخابات کے لئے انہوں نے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اوروزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے سیٹوں کا مطالبہ کرنے کی بات کہی۔ اٹھاولے نے کہا کہ ‘ہماری پارٹی یوپی میں اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹیں مانگے گی اوراس پر بات کی جائے گی۔’

ہندوستان کا آئین سپریم ہے، زبان کے نام پر غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی: رام داس اٹھاولے
آرپی آئی سربراہ رام داس اٹھاولے نے مہاراشٹرمیں ہندی کوتیسری زبان کے طورپرنافذ کرنے کے فیصلے کی منسوخی کا خیرمقدم کیا ہے۔ لیکن خبردارکیا کہ زبان کے نام پرغنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ‘ممبئی اتحاد اورتنوع کا شہرہے۔ ہمیں مراٹھی پر فخرہے، لیکن کسی کوبھی آئین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read