Bharat Express DD Free Dish

Raj Thakrey

مراٹھی-ہندی تنازعہ میں راج ٹھاکرے اورنشی کانت دوبے آمنے سامنے آگئے ہیں۔ راج ٹھاکرے کے سخت جواب پر دوبے نے طنزکستے ہوئے کہا کہ میں نے راج ٹھاکرے کو ہندی سکھا دی۔

مرکزی وزیررام داس اٹھاولے نے مہاراشٹر میں ہندی زبان کے تنازعہ پرسخت موقف اختیارکیا ہے۔ انہوں نے غنڈہ گردی میں ملوث افراد کو جیل بھیجنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین ہرشہری کوکہیں بھی رہنے کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے یوپی میں 2026 کے پنچایت اور2027 کے اسمبلی انتخابات میں آرپی آئی کی شرکت کا بھی اعلان کیا۔

شیوسینا (یو بی ٹی) نے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر تباہ ہوچکا ہے۔ اگر اس طرح کے حملے سی ایم ایکناتھ شندے کے آبائی ضلع میں ہوتے ہیں تو صاف ہے کہ اس کے لیے سپاری لی گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات سے پہلے ممبئی میں بی جے پی نے ایم این ایس کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، ایم این ایس کارکنوں سمیت سینکڑوں علاقائی نائب صدور آج بی جے پی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ ممبئی بی جے پی کے صدر آشیش شیلار اور پروین دریکر کی موجودگی میں آج جواننگ کی تقریب منعقد ہوگی۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے پہلے ہی ایم این ایس کے این ڈی اے میں شامل ہونے کا اشارہ دیا تھا۔ ایک پریس کانفرنس میں ان سے راج ٹھاکرے کے مہاوتی میں شامل ہونے کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

ہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ کسی پاکستانی شہری کو ہندوستانی فلم انڈسٹری میں جگہ نہیں ملنی چاہیے۔ پاکستانی خاتون سیما حیدر اس وقت ہندوستان میں ہیں۔ یہ افواہیں بھی تھیں کہ وہ آئی ایس آئی کی ایجنٹ ہیں۔ ہماری انڈسٹری کے کچھ لوگ شہرت کے لیے سیما حیدر کو اداکارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔