فایننس منسٹر سیتا رمن کی قبل از بجٹ مشاورت شروع
بھارت ایکسپریس /مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج سے مختلف اسٹیک ہولڈر گروپس کے ساتھ پری بجٹ مشاورت شروع کریں گی۔ پیر کو وہ صنعت کے کپتانوں اور ماہرین سے دو گروپوں میں انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تبدیلی پر مشاورت کریں گی۔
22 نومبر کو سیتا رمن زراعت اور زرعی پروسیسنگ سیکٹر کے نمائندوں سے ملاقات کریں گی۔
بعد ازاں وہ کیپٹل مارکیٹ اور مالیاتی شعبوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گی۔
سروس، کاروباری اور سماجی شعبوں کے نمائندے 24 نومبر کو ان سے ملاقات کریں گے تاکہ مرکزی بجٹ 2023-24 کے سیکٹرل مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
28 نومبر کو سیتا رمن ٹریڈ یونینوں اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ماہرین اقتصادیات سے بھی ملاقات کریں گی۔
امکان ہے کہ وزیر خزانہ 2023-24 کا بجٹ یکم فروری 2023 کو پیش کرینگی۔