Bharat Express DD Free Dish

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی نے کامیاب امیدواروں کواعزازسے سرفرازکیا

پروگرام کے مہمان خصوصی مدھوپ کمارتیواری،،آئی پی ایس (اسپیشل کمشنرآف پولیس،لا اینڈ آرڈر، دہلی) نے اس تناظرمیں کہ سال بہ سال سول سروسزکے امتحانات مشکل سے مشکل ترہوتے جارہے ہیں، اپنی تقریرمیں منتخب امیدواروں کی دلجمعی اوران کے استقلال کی تعریف کی۔

            رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آرسی اے) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یوپی ایس سی سول سروسزمیں سات فاریسٹ سروسز، 6 صوبائی ودیگر مرکزی امتحانات کامیاب ہونے والے بتیس امیدواروں کے اعزازمیں 21 جون2025 کوایف ٹی کے سی آئی ٹی ہال، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں  ایک شاندارپروقارتقریب منعقد کی۔ پروگرام کی صدارت پروفیسرمظہرآصف، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کی۔ اس موقع پران کے ساتھ اسٹیج پرپروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروگرام کے مہمان خصوصی مدھوپ کمار تیواری،،آئی پی ایس (اسپیشل کمشنرآف پولیس،لا اینڈ آرڈر، دہلی) مہمان اعزازی ساگر پریتی ہوڈا،آئی پی ایس (اسپیشل کمشنرپولیس،انٹیلی جینس، دہلی) اورآرسی اے کی  انچارچ پروفیسرثمینہ بانوشامل موجود رہے۔ پروفیسرثمینہ بانونے آرسی اے کی تاریخ کا اجمالی جائزہ پیش کیا، جس میں انھوں نے بتایا کہ اسے یوجی سی نے سال 2010 میں سینٹرفارکوچنگ اینڈ کیرئیرپلاننگ (سی سی اینڈ سی ایس) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیراہتمام قائم کیا تھا اوراس کا مقصد ایس سی، ایس ٹی، خواتین اوراقلیتی طبقہ کے امیدواروں کوسول سروسزاوردیگرمقابلہ جاتی امتحانات کے لئے مفت کوچنگ اوررہائشی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے سرپرست اعلی شیخ الجامعہ اورجامعہ کے مسجل کا ان کے تعاون اوررہنمائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

آرسی اے جامعہ کے 32 امیدواروں نے حاصل کی کامیابی

قابل ذکرہے کہ آرسی اے جامعہ سے انٹرویودینے والے 78 امیدواروں میں سے 32 امیدوارسول سروسزامتحان 2024 میں منتخب ہوئے ہیں۔ 32 میں سے 12 امیدوارطالبات ہیں۔ کیرالہ کے ٹاپرالفریڈ تھامس کو33ویں رینک ملی ہے جبکہ مہاراشٹرسے آئی اے ایس ہونے والی ادیبہ انم اشفاق احمد کو142 رینگ ملی ہے۔ 15 منتخب انڈین فاریسٹ سروسزمیں سے 7 منتخب ہوئے ہیں، جن میں آرسی سے کی خاتون امیدواورانوشا رضوی نے انڈین فاریسٹ سروسزمیں کل ہند 22ویں رینک حاصل ہوئی ہے۔ پینل میں شامل جن ماہرین نے موک انٹرویوکے ذریعہ امیدواروں کی نمایاں کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے، مندوبین اورمہمان خصوصی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

آئی پی ایس مدھوپ کمارتیواری رہے مہمان خصوصی

 پروگرام کے مہمان خصوصی مدھوپ کمارتیواری،،آئی پی ایس (اسپیشل کمشنرآف پولیس،لا اینڈ آرڈر، دہلی) نے اس تناظرمیں کہ سال بہ سال سول سروسزکے امتحانات مشکل سے مشکل ترہوتے جارہے ہیں، اپنی تقریرمیں منتخب امیدواروں کی دلجمعی اوران کے استقلال کی تعریف کی۔ اپنے تجربات شیئرکرتے ہوئے انھوں نے منتخب طلبہ کو ان کے رول اوران کی ذمہ داریوں اوران کے فرائض کے متعلق بتایا۔ انھوں نے اس پربھی اظہارخیال کیا کہ ایک سول سرونٹ کی زندگی کس قدرمشکل اورچیلنجنگ ہوتی ہے اورعوام کی ضروریات کے تئیں حساس ہونے کی ضرورت پرزوردیا۔

اسپیشل پولیس کمشنرنے آرسی اے کی غیرمعمولی کامیابی کو سراہا

مہمان اعزازی ساگر پریتی ہوڈا،آئی پی ایس (اسپیشل کمشنرپولیس،انٹیلی جینس، دہلی) نے جامعہ کے آرسی اے کی غیرمعمولی کامیابی کی تعریف کی کہ ہرسال یہاں سے سول سرونٹ تیارہورہے ہیں اوراس لیے بھی اس کی تعریف کی کہ امتحان میں بہترین نتائج کی وجہ سے امیدواروں کے لیے یہ کوچنگ ایک بہترین اورمقبول پسند بنتی جارہی ہے۔ ایک اہل سول سرونٹ ہونے کے لیے پریتی ہوڈا نے کامیاب امیدواروں کوکسی بھی طرح سے بدعنوانی میں ملوث ہونے سے خبردارکیا اوراستقلال، اپنے فرض کے تئیں وقف ہونے اورعوام کی خدمت کے لیے پابند عہد ہونے کی ضرورت پرزور دیا۔ ’ایمان دار ی کوغیرمصالحتی رویے‘ سے تعبیرکرتے ہوئے انھوں نے امیدواروں کومشورہ دیا کہ وہ عوام کی شکایات اوران کے درد کو سننے کی خود میں طاقت پیدا کریں۔ انھوں نے مستقبل کے اہل کاروں سے کہا کہ وہ نئی ترقیات سے خود کوہم آہنگ کریں اورمشکلات سے سہارنے کی خوپیدا کریں۔ انھوں نے شیخ الجامعہ کی سادگی اورتعلیمی فضیلت کے حصول کے تئیں وقف ہونے کی تعریف کی اورآج آرسی اے جوہے اس کی شان دارکامیابی میں ان کی کوششوں کے لیے بھی تعریف کی۔

پروفیسرمہتاب عالم رضوی نے لڑکیوں کے لئے الگ لائبریری بنانے پر دیا زور

مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسرمہتاب عالم رضوی نے کاکامیاب امیدواروں کومبارک باد دی اورمتواترسخت کاوش کرتے رہنے کی اہمیت پرزوردیا۔ انھوں نے آرسی اے میں اپنے اورشیخ الجامعہ کے دوروں سے متعلق سامعین کو جانکاری دی کہ ان کے دورے صرف اس بات کے لیے نہیں تھے کہ کوچنگ میں تدریس بہترہورہی ہے بلکہ اس لیے بھی تھے کہ وہاں دستیاب سہولیات جیسے کتب خانہ، دارالاقامہ اورمطبخ کا انتظام معقول اورمناسب ہے یا نہیں۔ انھوں نے حال ہی میں متعدد وزارتوں میں اپنے دوروں کے متعلق بھی جن میں ایئرکنڈیشنڈ لائبریری اور لڑکیوں کے لئے ایک الگ دارالاقامہ کے قیام کے لیے فنڈ کے سلسلے میں ان کوششوں پربھی روشنی ڈالی۔

وائس چانسلرپروفیسرمظہرآصف نے کیا یہ بڑا اعلان

اپنی صدارتی تقریرمیں پروفیسرمظہرآصف نے ماہرین اورامیدواروں کوامتحان کی بہترتیاری کرانے کے لیے تیارپینل میں شامل لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جن کی مخلصانہ کوششوں کے سبب یہ غیرمعمولی اورخوش کن نتائج ممکن ہوئے ہیں۔ پروفیسرمظہرآصف نے پروفیسرثمینہ بانوکی کوششوں کی تعریف کی اورتمام کامیاب امیدواروں کومبارک باد دی اورامید ظاہرکی کہ جامعہ آئندہ سال اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دے اوراگلے سال اورزیادہ امیدوارکامیاب ہوں۔ انھوں نے کامیاب درخواست دہندگان سے اپیل کی کہ وہ آرسی اے میں رجسٹرڈ امیدواروں کی تربیت اوررہنمائی کریں تاکہ جس ادارے نے انھیں اتنا کچھ دیا ہے وہ اسے بھی اپنی طرف سے کچھ دے سکیں۔ پروفیسرآصف نے کہا کہ اس طرح وہ آرسی اے اورجامعہ ملیہ اسلامیہ کی بہترین اوربیش قیمت خدمت انجام دے سکتے ہیں۔ شیخ الجامعہ اورمسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ دونوں نے ان طلبہ کی جوکامیابی سے کچھ قدم دوررہ گئے، ہمت افزائی کی اوران کی محنت شاقہ کا اعتراف کیا اورآئندہ امتحان میں بہترنتائج کے حصول میں ان کی بھرپورمدد کا بھی عہد کیا۔

کامیاب امیدواروں نے شیئرکئے اپنے تجربات

کامیاب امیدواروں کی تکریم وتہنیت کے بعد چند منتخب امیدواروں نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے اپنے تجربات، زندگی کے صبرآزما مراحل کا ذکرکیا اوروہ آرسی اے نے ان حالات سے نمٹنے میں ان کی کس طرح مدد کی اوران کی نمایاں کامیابی میں اس کے رول کے متعلق بتایا۔ کامیاب امیدواروں نے تعلیمی ماحول کی فراہمی، مطالعہ روم، دارالاقامہ اوردیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے آرسی اے، پروفیسرمظہرآصف، پروفیسرمہتاب عالم رضوی کا شکریہ اداکیا، جس کی وجہ سے انھیں اپنی پوری صلاحیت بروئے کارلانے اوراپنے خوابوں کوشرمندہ تعبیرکرنے میں کافی مدد ملی۔ مدثراعظمی، اسسٹنٹ کوآرڈی نیٹر، آرسی اے کے اظہارتشکرپرپروگرام کا اختتام ہوا۔ بعد میں ایک گروپ تصویربھی لی گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read