Urdu Conclave 2026

سائی سدرشن کے نام درج ہوا شرمناک ریکارڈ، ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ایسا

ہندوستان کے نوجوان بلے بازسائی سدرشن کے لئے ٹسٹ کیریئرکی شروعات کچھ خاص نہیں رہی۔ وہ اپنی پہلی اننگ میں بغیرکھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے اورہندوستانی کرکٹ کا ایک شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وہ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا شکاربنے۔

ٹیم انڈیا کے بلے باز سائی سدرشن نے اپنے نام شرمناک ریکارڈ درج کرلیا ہے۔ (تصویر: Danny Lawson/PA Images via Getty Images)

ٹسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، لیکن یہ اسٹیج کئی بار مشکل چیلنجز بھی لے کرآتا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ہندوستان کے نوجوان بلے باز سائی سدرشن نے ٹسٹ کرکٹ میں اپنے کیریئر کی شروعات کی، لیکن یہ شروعات ان کے لئے مایوس کن رہی۔ ہیڈنگلے، لیڈس میں کھیلے گئے اس ٹسٹ میچ میں سدرشن نمبر-3 پر بلے بازی کرنے اترے اور بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔ سائی سدرشن اپنی پہلی ٹسٹ اننگ میں 4 گیند بازوں کا کہنا سامنا کرسکے اور بین اسٹوکس کا شکار بن گئے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ایک شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سائی سدرشن کا شرمناک ریکارڈ

سائی سدرشن کے لئے ٹسٹ کی ڈیبیو اننگ کسی برے خواب سے کم نہیں رہی۔ وہ ہندوستانی ٹسٹ تاریخ میں پہلے ایسے بلے باز بن گئے، جو تیسرے نمبر پر کھیلتے ہوئے ٹسٹ میں اپنی ڈیبیو اننگ میں 0 رنوں پر آؤٹ ہوگئے۔ سائی سدرشن نے گھریلو کرکٹ اور آئی پی ایل میں اپنی شاندار بلے بازی سے سلیکٹروں کی توجہ مبذول کرائی تھی، لیکن وہ اس بڑے موقع پر ناکام ہوگئے۔ میچ سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے ہڈل میں چتیشور پجارا نے سدرشن کو ٹسٹ کیپ سونپ کر اس لمحے کو خاص بنایا تھا۔ حالانکہ میدان پر یہ نوجوان بلے باز اپنی چھاپ چھوڑنے میں ناکام رہا۔

ہیڈنگلے میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ ہندوستان کی بلے بازی کی شروعات یشسوی جیسوال اورکے ایل راہل نے کی، جنہوں نے 91 رنوں کی شراکت کی۔ کے ایل راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد سدرشن کریزپرآئے، لیکن ان کی اننگ محض چارگیندوں تک محدود رہی۔ بین اسٹوکس کی ایک گیند ان کے بلے کا کنارہ لیتے ہوئے وکٹ کیپرجیمی اسمتھ کے دستانوں میں چلی گئی اورسدرشن بغیرکھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

اس فہرست میں شامل ہوئے سدرشن

واضح رہے کہ سائی سدرشن ڈیبیوٹسٹ کی پہلی اننگ میں بغیرکھاتہ کھولے آؤٹ ہونے والے ہندوستان کے پانچویں کھلاڑی بنے ہیں۔ ان سے پہلے گنڈپؔا وشوناتھ، کرشنماچاری شری کانت، دیوانگ گاندھی اوروجے بھاردواج جیسے کھلاڑی بھی اس  خراب ریکارڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read