Urdu Conclave 2026

Maharashtra’s Fadnavis government’s new initiative for citizens: شہریوں کے لیے مہاراشٹر کی فڑنویس حکومت کی نئی پہل، ’جیشٹھانو بندھ‘ ایپ اور ’ٹریفک بڈی‘ سسٹم کا آغاز

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے پمپری چنچواڑ پولیس کے دو نئے تکنیکی اقدامات کا آغاز کیا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے پمپری چنچواڑ پولیس کے دو نئے تکنیکی اقدامات کا آغاز کیا۔ یہ اقدامات شہریوں کو مرکز میں رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ ایک طرف بزرگ شہریوں کے لیے ایک خصوصی ’جیشٹھانو بندھ‘ موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے، تو دوسری جانب ٹریفک سے متعلق مسائل کے لیے ’ٹریفک بڈی‘ کے نام سے واٹس ایپ پر مبنی نظام شروع کیا گیا ہے۔ ان دونوں اسکیموں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس لانچ ایونٹ میں پولیس کمشنر ونے کمار چوبے سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔

’جیشٹھانوبندھ‘ ایپ: بزرگوں کے لیے حفاظت کا نیا راستہ

’جیشٹھانوبندھ‘ کا مطلب ہے ’’بزرگ شہریوں کے ساتھ رابطہ‘‘۔ اس ایپ کا مقصد بزرگوں کو محفوظ اور خود انحصار بنانا ہے۔ اسے خاص طور پر پمپری چنچواڑ کے بزرگ شہریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی اہم خصوصیات یہ ہیں:

ہنگامی امداد: ایک بٹن دبانے پر قریبی پولیس اسٹیشن سے براہ راست رابطہ۔

شکایت کا ازالہ: دھوکہ دہی، پریشانی یا سیکورٹی سے متعلق شکایات براہ راست پولیس کو بھیجی جا سکتی ہیں۔

صحت کی خدمات: اسپتالوں، ہیلپ لائنز اور سماجی تنظیموں کے بارے میں معلومات۔

باقاعدہ دیکھ بھال: رجسٹرڈ بزرگ شہریوں کے لیے وقتاً فوقتاً ورچوئل یا ذاتی دیکھ بھال۔

وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ’’بزرگوں کو یہ اعتماد ہونا چاہیے کہ پولیس ان کے ساتھ ہے۔ یہ ایپ اسی اعتماد کی علامت ہے۔‘‘ یہ ایپ تین زبانوں میں دستیاب ہے : مراٹھی، ہندی اور انگریزی، تاکہ ہر کوئی اسے آسانی سے استعمال کر سکے۔ وزیر اعلیٰ نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ٹیکنالوجی پولیس کو زیادہ حساس بناتی ہے اور عوام سے جڑتی ہے‘‘۔

واٹس ایپ سے براہ راست ٹریفک کنٹرول

ساتھ ہی پمپری چنچواڈ شہر کے ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لیے ’ٹریفک بڈی‘ سروس بنائی گئی ہے۔ یہ واٹس ایپ پر مبنی سروس ہے جس میں شہری ٹریفک کے مسائل براہ راست پولیس کو بھیج سکتے ہیں۔ اس کی اہم خصوصیات یہ ہیں:

فوری رپورٹنگ: لوگ تصاویر، ویڈیوز یا پیغامات کے ذریعے غیر قانونی پارکنگ، حادثات، ٹریفک جام جیسے مسائل شیئر کر سکتے ہیں۔

تیز ردعمل: پولیس کنٹرول روم سے منسلک یہ سروس تیز رفتار کارروائی کو یقینی بناتی ہے۔

ٹریفک اپ ڈیٹس: لوگ وقتاً فوقتاً روڈ بلاکس، ڈائیورژن اور سیکورٹی کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

فیڈ بیک سسٹم: شکایت کنندہ کو ان کے ذریعہ درج کرائی گئی شکایت پر ہو رہی پیش رفت کی جانکاری ملتی ہے۔

جدید پولیسنگ کی طرف ایک قدم

اس لانچ ایونٹ میں کئی اہم شخصیات موجود تھیں، جن میں ۔ پولیس کمشنرونے کمارچوبے، ایم پی شرینگ بارنے، ایم ایل سی شری کانت بھارتیہ، اوما کھاپرے، امیت گورکھے، ایم ایل اے مہیش لانڈگے، شنکر جگتاپ اور پی سی ایم سی کمشنر شیکھر سنگھ شامل ہیں۔ پولیس کمشنر ونے کمار چوبے نے ان اقدامات کو شہریوں کے مفاد میں ایک بڑا قدم قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہماری کوشش ہے کہ پولیسنگ کو آسان، فوری اور سب کے لیے قابل رسائی بنایا جائے۔ یہ دونوں ٹولز اسی مقصد سے بنائے گئے ہیں۔‘‘

کمشنر چوبے نے کہا کہ عوامی رائے کی بنیاد پر ان پلیٹ فارمز کو مسلسل بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا مقصد ہے کہ پولیس اور عام لوگوں کے درمیان تعاون اور اعتماد مضبوط ہو۔ پمپری چنچواڑ کے یہ اقدامات دوسرے شہروں کے لیے بھی ایک تحریک بن سکتے ہیں- ایک ایسی سمت میں جہاں ٹیکنالوجی، سروس اور حساسیت ساتھ ساتھ چلیں۔

ان اقدامات کے ساتھ ساتھ سنت پیٹھ (سنت تُکارام اور سنت دنیشور کی تعلیمات پر مبنی ثقافتی مقام) اور کئی بنیادی ڈھانچے جیسے سڑکوں، پلوں اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا بھی افتتاح کیا گیا۔ یہ شہر میں جدیدیت اور روایت کا حسین امتزاج ظاہر کرتا ہے۔ ان دونوں اقدامات کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ کمشنر چوبے نے کہا کہ عوامی رائے کی بنیاد پر ان پلیٹ فارمز کو مسلسل بہتر بنایا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔