Bharat Express DD Free Dish

Model Simmi Chaudhary Death: ماڈل سمّی چودھری کے قتل سے مچا ہنگامہ، 6 ماہ میں ہی بن گئی تھی اسٹار

ماڈل شیتل عرف سمّی چودھری کی لاش برآمد ہونے سے ہنگامہ مچ گیا ہے۔ لاش سونی پت کی نہرسے ملی ہے۔ دوست سنیل پر قتل کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ پولیس نے اسے حراست میں بھی لے لیا ہے۔

ہریانہ کی ماڈل سمّی چودھری کی لاش نہر سے برآمد ہوئی ہے۔

Sonipat Model Simmi Chaudhary Death: ہریانہ کے سونی پت کی ماڈل شیتل عرف سمّی چودھری کے قتل سے ہنگامہ مچ گیا ہے۔ اس کی لاش کھرکھودا کی نہرسے برآمد کی گئی ہے۔ اس سے پہلے اس کی بہن نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی، جس کے کچھ ہی گھنٹے بعد اس کا لاش برآمد ہوئی ہے۔ آخر ہوٹل میں کام کرنے والی سمّی چودھری کیسے ہریانہ کی مشہور ماڈل بن گئی؟

سمّی چودھری کے قتل کے معاملے میں اس کے ایک دوست کا ذکرہو رہا ہے۔ سمّی چودھری کا دوست سنیل تھا، جواسپتال میں داخل بتایا جا رہا ہے۔ سمّی چودھری کی بہن کا دعویٰ ہے کہ اس کی بہن نے فون کیا تھا  اوربتایا تھا کہ سنیل وہاں آگیا ہے۔ اس نے مارپیٹ کی ہے اور ساتھ میں چلنے کے لئے کہہ رہا ہے۔

ماڈل سنیل کی لاش نہرسے ملی

رپورٹس کے مطابق، پولیس کو پتہ چلا کہ شیتل اپنے دوست سنیل کے ساتھ ہی گاڑی میں گئی تھی۔ سنیل کی گاڑی پانی پت میں نہرکے اندر سے ملی، جبکہ وہ زخمی حالت میں نہرسے باہرآگیا تھا اورپانی پت کے اسپتال میں داخل ہوگیا۔ ماڈل شیتل کی لاش سونی پت کے گاؤں کھانڈا کے قریب ریلائنس نہرسے برآمد ہوئی۔ اس کے جسم پرگہرے زخم کے نشان تھے۔ گلے پربھی تیزدھاروالی ہتھیارکے نشان تھے۔

کون تھی سمّی چودھری؟

بتایا جا رہا ہے کہ سمّی چودھری ہریانہ میوزک انڈسٹری میں مشہور پرسنالٹی تھی۔ وہ پانی پت کے خلیل ماجرا گاؤں کی رہنے والی تھی۔ پہلے وہ اپنے دوست سنیل کے ہوٹل میں کام کرتی تھی، لیکن بعد میں اس نے سنیل کا ساتھ اورہوٹل میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد اس نے ماڈلنگ شروع کی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ محض 6 ماہ میں ہی سمّی چودھری کافی مشہور ہوگئی اوراسٹار بن گئی تھی۔ اس نے کئی ایلبم میں کام کیا اوروہ شوٹنگ کے لئے گئی تھی، جہاں سنیل کے پہنچنے کی بات کہی جارہی ہے۔ فی الحال سنیل کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اورپوچھ گچھ کررہی ہے۔ فیملی والوں کا کہنا ہے کہ سمّی کے قتل میں کسی اور کا نہیں بلکہ سنیل کا ہی ہاتھ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read