ICC Womens ODI World Cup 2025 Schedule: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا پورا شیڈول جاری کردیا ہے۔ اس ورلڈ کپ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ٹورنا منٹ راؤنڈ-رابن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس کا مطلب سبھی 8 ٹیم گروپ اسٹیج میں ایک دوسرے سے ایک بارضرورمدمقابل ہوں گی۔ اس بارورلڈ کپ کی میزبانی ہندوستان اور سری لنکا مل کرکررہے ہیں اور ٹورنا منٹ کا سب سے پہلے میچ ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں ہندوستان اورسری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ کا انعقاد 30 ستمبرسے 2 نومبرتک چلے گا۔ خواتین ونڈے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا گزشتہ چمپئن ہے، جو ورلڈ کپ میں اپنی مہم کی شروعات یکم اکتوبرکونیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ہندوستان-پاکستان مقابلے کی تاریخ بھی طے ہوچکی ہے۔ ہندوستان بنام پاکستان ہائی وولٹیج مقابلہ 5 اکتوبرکوسری لنکا کے پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
The countdown begins ⏳
The full schedule for the ICC Women’s Cricket World Cup 2025 is out 🗓
Full details ➡ https://t.co/lPlTaGmtat pic.twitter.com/JOsl2lQYpy
— ICC (@ICC) June 16, 2025
ہندوستان کا پورا شیڈول
ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان 30 ستمبرکومقابلہ ہوگا۔ جبکہ 5 اکتوبرکوہندوستانی ٹیم کا مقابلہ پاکستانی ٹیم سے ہوگا۔ ہندوستان اپنا تیسرا میچ 9 اکتوبرکوجنوبی افریقہ میں کھیلے گا۔ 12 اکتوبر کو ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا کی ٹیم سے ہوگا۔ جبکہ انگلینڈ کے خلاف ہندوستانی ٹیم 19 اکتوبرکو میدان میں اترے گی۔ نیوزی لینڈ اور ہندوستانی ٹیم کے درمیان 23 اکتوبر کو میچ کھیلا جائے گا۔ وہیں 26 اکتوبر کو ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ورلڈ کپ 2025 کے سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی/کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ وہیں دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ فائنل کے لئے 2 نومبرکی تاریخ طے کی گئی ہے، جوفائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے مطابق کولمبو یا بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا 7 بارخواتین ورلڈ کپ کی فاتح بن چکی ہے۔ وہیں انگلینڈ نے چارباراورنیوزی لینڈ ایک بارچمپئن بنی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کبھی خواتین ونڈے ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہے، لیکن 2 باررنراپ ضروربنی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



