Bharat Express DD Free Dish

Earthquake shakes Los Angeles: لاس اینجلس میں زلزلے کے جھٹکوں سےلوگوں میں خوف و ہراس، کئی چونکا دینے والی معلومات آئی سامنے

امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ زلزلے کا مرکز مین ہٹن بیچ سے نو میل مغرب میں بحر الکاہل کے نیچے سات میل کی گہرائی میں تھا۔

امریکہ کی لاس اینجلس کاؤنٹی میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو گئے۔ مین ہٹن بیچ کے ساحل پر ریکٹر اسکیل پر 3.4 شدت کا زلزلہ آیا ،جس کے باعث لاس اینجلس کاؤنٹی کے بعض علاقوں میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اہم بات یہ ہے کہ زلزلے کی شدت کم تھی۔ جس کی وجہ سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ ایک ہی مہینے میں کئی مقامات پر زلزلے آئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ زلزلے کا مرکز مین ہٹن بیچ سے نو میل مغرب میں بحر الکاہل کے نیچے سات میل کی گہرائی میں تھا۔ نیوز ایکس کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 15 منٹ پر آیا۔ زلزلے کے جھٹکے ساحلی علاقوں کے لوگوں نے بھی محسوس کئے۔ ہنگامی خدمات بشمول لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ انہیں مدد کے لیے کوئی کال موصول نہیں ہوئی۔ اس لیے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اسی علاقے میں کئی بار زلزلہ آچکا ہے

  یو ایس جی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق گریٹر لاس اینجلس میں ہر سال اوسطاً 2.0 اور 3.0 کی شدت کے زلزلے آتے ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق اب تک اوسطاً 59 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں ۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ  منگل کو آنے والا زلزلہ  کی شدت کچھ زیادہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بابا صدیقی قتل کیس کا مفرور ملزم ذیشان کینیڈا میں گرفتار، بھارت لانے کی تیاری، لارنس بشنوئی سے بھی لنک

یہ بھی پڑھیں: راجہ رگھوونشی کے قاتلوں کون سی سزا دینے کا مطالبہ کر رہا ہے خاندان؟ اس وجہ سے سونم کا رات میں ہوامیڈیکل

ٹیکساس میں بھی زلزلہ آیا

4 مئی کو مغربی ٹیکساس میں 5.3 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے اس کی تصدیق کی۔ یہ زلزلہ وائٹس سٹی، نیو میکسیکو سے تقریباً 35 میل جنوب میں آیا، جو ٹیکساس کے مڈلینڈ اور ایل پاسو شہروں کے درمیان کے علاقے میں ہے۔ اس کے بعد چین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چین میں 16 مئی کو 4.5 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔چین کے ساتھ ساتھ اسی مہینے میں کئی مقامات پر زلزلے آئے جن میں بھارت، پاکستان اور نیپال شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read