Bharat Express DD Free Dish

IPL 2025 Prize Money: آئی پی ایل کے فائنل میں ہوئی پیسوں کی برسات،پنجاب کو ملے13کروڑ، فاتح ٹیم آر سی بی کو کتنی ملی پرائز منی؟ جانئے

پچھلے سال بھی کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو اتنی ہی پرائز منی ملی تھی۔ ایک طرف بنگلور کو 20 کروڑ روپے ملے، وہیں فائنل ہارنے والی ٹیم یعنی پنجاب کنگز پر بھی پیسوں کی بارش ہوئی ہے۔ رنر اپ رہنے کے لیے پنجاب کو 13 کروڑ روپے کا انعام ملا ہے۔

رائل چیلنجرز بنگلور نے 18 سال بعد آخر کار آئی پی ایل ٹرافی جیت لی ہے۔ آر سی بی نے فائنل میں پنجاب کنگز کو 6 رنوں کے فرق سے ہرا کر تاریخی جیت حاصل کی ہے۔ ویراٹ نے 35 گیندوں میں 43 رنوں کی سست روی پاری کھیلی، اس کے باوجود بنگلور نے دمدار گیند بازی کے دم پر آئی پی ایل 2025 کا خطاب جیت لیا ہے۔ اس جیت کے لیے بنگلور کو کتنی پرائز منی ملی ہے؟ اس سوال کا جواب ہر کوئی تلاش رہا ہے۔بتادیں کہ  آئی پی ایل 2025 کا چیمپئن بننے کے لیے آر سی بی کو 20 کروڑ روپے کی پرائز منی ملی ہے۔ پچھلے سال بھی کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو اتنی ہی پرائز منی ملی تھی۔ ایک طرف بنگلور کو 20 کروڑ روپے ملے، وہیں فائنل ہارنے والی ٹیم یعنی پنجاب کنگز پر بھی پیسوں کی بارش ہوئی ہے۔ رنر اپ رہنے کے لیے پنجاب کو 13 کروڑ روپے کا انعام ملا ہے۔ بتا دیں کہ ممبئی انڈینز اور گجرات ٹائٹنز بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹیں گے، انہیں پلے آف میں جانے کے لیے بالترتیب 7 کروڑ اور 6.5 کروڑ روپے ملیں گے۔

پرائز منی تفصیلات کے مطابق فاتح – 20 کروڑ روپے۔ رنر اپ – 13 کروڑ روپے کیلئے مختص کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ  احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں آر سی بی کو ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی دعوت ملی تھی۔ بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے 190 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ یہ حیران کن بات رہی کہ آر سی بی کے کسی بھی کھلاڑی نے نصف سنچری نہیں بنائی، اس کے باوجود ٹیم 190 کے اسکور تک پہنچ پائی۔ اس کے جواب میں پنجاب کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 184 رن ہی بنا پائی۔ جوش ہیزل ووڈ 4 اوورز میں 54 رن دیتے ہوئے مہنگے ضرور ثابت ہوئے، لیکن بنگلور کی بولنگ یونٹ نے قہر برپا کیا، جس کی ویراٹ کوہلی نے بھی تعریف کی۔

کھیل کے دوران پنجاب کنگز کی ٹیم مسلسل وکٹیں گنواتی رہی، جو آخر میں اس پر بھاری پڑی۔ ششانک سنگھ نے 30 گیندوں میں 61 رن ضرور بنائے، لیکن پنجاب کنگز کو اپنی پہلی آئی پی ایل ٹرافی تک نہیں لے جا سکے۔وہیں دوسری جانب آرسی بی نے پہلی ٹرافی جیتنے کا 17سالہ خواب پورا کرلیا اور کئی سیزن کی کپتانی کرنے والے ویراٹ کوہلی کی جدوجہد اور لگن نے ایک مثال قائم کی جس کی بدولت اخیر کار وہ 17 سال بعد اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read