Urdu Conclave 2026

IPL 2025: آئی پی ایل کے ایک سیزن میں 759 رنز، ٹاپ 5 میں پہنچے سائی سدرشن

30 مئی کو کھیلے گئے ایلیمینیٹر میچ کی بات کریں تو ممبئی انڈینز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ اس دوران روہت شرما نے 81 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جانی بیرسٹو نے 47 رنز ٹیم کے کھاتے میں ڈالا۔ مخالف ٹیم کی جانب سے پرسدھ کرشنا اور سائی کشور نے 2-2 کامیابیاں حاصل کیں۔

ٹاپ 5 میں پہنچے سائی سدرشن

نئی دہلی: جمعہ کے روز چنڈی گڑھ میں ممبئی انڈینز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان ایلیمینیٹر میچ کھیلا گیا جس میں ممبئی نے 20 رنز سے جیت حاصل کی۔ اس کے ساتھ ممبئی نے کوالیفائر-2 میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ خطابی میچ کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ممبئی یکم جون کو احمد آباد میں پنجاب کنگز سے بھڑے گی۔

جی ٹی بھلے ہی یہ ناک آؤٹ میچ نہ جیتا ہو، لیکن اس کے اوپنر سائی سدرشن نے دمدار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سائی سدرشن نے 49 گیندوں میں 1 چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 80 رنز کی اننگز کھیلی جس کے ساتھ وہ آئی پی ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

سدرشن نے IPL-2025 میں اب تک 15 میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 54.21 کی اوسط سے 759 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران سائی سدرشن نے 1 سنچری اور 6 نصف سنچریاں اسکور بنائیں۔

کوہلی نے 2016 میں 973 رنز بنائے تھے

آئی پی ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ وراٹ کوہلی کے نام ہے جنہوں نے سال 2016 میں 16 میچوں میں 973 رنز بنائے تھے۔ کوہلی نے اس سیزن میں 4 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

گل نے 2023 میں 890 رنز بنائے تھے

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر شبمن گل ہیں جنہوں نے سال 2023 میں 890 رنز بنائے جبکہ جوس بٹلر سال 2022 میں 863 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ڈیوڈ وارنر اس معاملے میں 848 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

روہت شرما نے 81 رنز کی اننگز کھیلی

30 مئی کو کھیلے گئے ایلیمینیٹر میچ کی بات کریں تو ممبئی انڈینز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ اس دوران روہت شرما نے 81 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جانی بیرسٹو نے 47 رنز ٹیم کے کھاتے میں ڈالا۔ مخالف ٹیم کی جانب سے پرسدھ کرشنا اور سائی کشور نے 2-2 کامیابیاں حاصل کیں۔

3 جون کو احمد آباد میں ہوگا ٹائٹل میچ

جواب میں گجرات کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 208/6 سے آگے نہ بڑھ سکی۔ ٹیم کی جانب سے سائی سدرشن نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، واشنگٹن سندر نے ٹیم کے کھاتے میں 48 رنز جوڑے، حالانکہ، ٹیم جیت درج نہ کر سکی۔ ممبئی کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔ IPL-2025 کا ٹائٹل میچ 3 جون کو احمد آباد میں کھیلا جانا ہے، جس میں RCB پہلے ہی اپنی جگہ بنا چکی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read