Bharat Express DD Free Dish

Explosion outside Decent Avenue in Amritsar: امرتسر میں ڈیسنٹ ایونیو کے باہر دھماکہ، ایک شخص ہلاک، دہشت گرد تنظیم سے جڑا کنیکشن

امرتسر دیہی ایس ایس پی منیندر پال سنگھ نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ دھماکہ امرتسر میں مجیٹھا روڈ بائی پاس کے قریب واقع کمبو پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں ہوا۔ ہماری پولیس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ہمیں شبہ ہے کہ یہ شخص کچھ سامان لینے آیا تھا۔ وہ بارودی مواد کی کھیپ لینے آیا تھا کہ کسی غفلت کی وجہ سے دھماکہ ہو گیا۔ جس سے اس کے چہرے، ہاتھ اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں۔

امرتسر میں ڈیسنٹ ایونیو کے باہر دھماکہ

امرتسر: امرتسر میں مجیٹھا روڈ بائی پاس پر ڈیسنٹ ایونیو کے باہر ایک دھماکہ ہوا ہے۔ اس میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق کسی دہشت گرد تنظیم سے تھا۔ معلومات کے مطابق، دھماکہ منگل کی صبح مجیٹھا روڈ بائی پاس پر ڈیسنٹ ایونیو کے باہر ہوا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ وہاں موجود ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حالانکہ، علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

ایس ایس پی منیندر پال سنگھ نے کیا بتایا؟

ڈی آئی جی ستیندر سنگھ نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ صبح کے وقت مجیٹھا علاقے میں ایک دھماکہ ہوا، جس میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد تنظیم کا رکن تھا اور کچھ دھماکہ خیز مواد لے کر جا رہا تھا جس سے دھماکہ ہو گیا اور وہ ہلاک ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ اس بات کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ اس کا ہدف کیا تھا۔ اس کے علاوہ ہمیں مہلوک کی جیب سے بہت اہم مواد ملا ہے جو ہمیں کسی نہ کسی طرح دہشت گردوں سے جوڑتا ہے۔ اس سے قبل واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد امرتسر دیہی ایس ایس پی منیندر پال سنگھ موقع پر پہنچے اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔

امرتسر دیہی ایس ایس پی منیندر پال سنگھ نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ دھماکہ امرتسر میں مجیٹھا روڈ بائی پاس کے قریب واقع کمبو پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں ہوا۔ ہماری پولیس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ہمیں شبہ ہے کہ یہ شخص کچھ سامان لینے آیا تھا۔ وہ بارودی مواد کی کھیپ لینے آیا تھا کہ کسی غفلت کی وجہ سے دھماکہ ہو گیا۔ جس سے اس کے چہرے، ہاتھ اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read