Bharat Express DD Free Dish

Kuwait Women Citizenship Cancelled: اس مسلم ملک نے راتوں رات ہزاروں خواتین کی شہریت  کردی منسوخ ، وجہ جان کر آپ رہ جائیں گے حیران

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جب اردن کی ایک خاتون اپنے کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کرنے گئی تو اسے پتہ چلا کہ اس کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا ہے۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ صبح اٹھتے ہیں اور آپ کا بینک اکاؤنٹ بند ہو جاتا ہے؟ آن لائن ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں؟ کیا آپ کو ہرسرکاری سہولتیں ملنا بند ہوں جائیں تو ؟ مسلم ملک کویت میں ایسا ہی ہوا ہے۔ جب ان لوگوں  نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ ان کی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے۔

کویت کی حکومت نے راتوں رات ہزاروں افراد کی شہریت منسوخ کر دی۔ اس فہرست میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔ حکومت زیادہ تر ان لوگوں کی شہریت ختم کر رہی ہے ،جنہیں شادی کے بعد یہاں کی شہریت ملی تھی۔ اس فہرست میں وہ خواتین بھی شامل ہیں ،جنہوں نے کویتی مردوں سے شادی کر کے شہریت حاصل کی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جب اردن کی ایک خاتون اپنے کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کرنے گئی تو اسے پتہ چلا کہ اس کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا ہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی شہریت چھین لی گئی ہے۔ دسمبر 2023 میں امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح کویت کے امیربن گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا اور آئین کے کچھ حصوں کو بھی معطل کر دیا۔ اب امیر کا کہنا ہے کہ کویت کی شہریت صرف وہی لوگ حاصل کر سکتے ہیں ،جن کے یہاں کے لوگوں سے خون کے رشتے ہوں۔

کویت میں ان لوگوں کو ہی ملیں گی سرکاری سہولیات

کویت میں پہلے ہی بہت سے لوگ رہ رہے ہیں، جن کے پاس وہاں کی شہریت نہیں ہے۔ سال 1961میں برطانوی تحفظ سے آزادی کے بعد تقریباً 1 لاکھ لوگوں کو شہریت نہیں مل پائی تھی۔ جن لوگوں کے پاس شہریت  ہوگی،ان کو بینکنگ، تعلیم، سرکاری نوکری اور دیگر تمام سہولیات مل سکتی ہیں۔

شادی کی بنیاد پر شہریت حاصل کرنے والوں کی مشکلات میں اضافہ

حکومت اب 1987 سے شادی کی بنیاد پر کویت کی شہریت حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 1992 سے 2020 تک 38 ہزار 505 خواتین نے یہاں شادی کر کے شہریت حاصل کی۔ اس کے علاوہ دوہری شہریت کے حامل افراد سے بھی شہریت ختم کی جارہی ہے ۔ اہم  بات یہ ہے کہ اس فہرست میں پاپ گلوکار نول اور اداکار داؤد حسین کا نام بھی شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read