صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو نائب صدر جگدیپ دھنکھر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کی سال گرہ پر انھیں مبارکباد دی۔ صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’نائب صدر جگدیپ دھنکھر کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ میں ان کی اچھی صحت اور مزید کئی سال ملک کے خدمت کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
وزیر اعظم نے بھی نیک خواہشات کا کیا اظہار
وزیر اعظم مودی نے نائب صدر جگدیپ دھنکھر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کو سال گرہ کی مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا ’’ہمارے نائب صدر جگدیپ دھنکھر کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات پیش ہیں۔ انھیں ہمارے آئین کے بارے میں بہت زیادہ علم ہے، جو ایک معروف وکیل کے طور پر ان کے برسوں کے کام سے جھلکتا ہے۔ انھوں نے راجیہ سبھا کی کام کاج کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے قابل ستائش کوششیں کی ہیں۔ وہ سماجی خدمت میں بھی بڑی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ایشور کرے کہ انھیں لمبی اور صحت مند زندگی حاصل ہو۔‘‘
Greetings to our Vice President, Shri Jagdeep Dhankhar Ji on his birthday. He is blessed with tremendous knowledge of our Constitution, reflecting from his years of work as a leading lawyer. He has made commendable efforts to boost the productivity of the Rajya Sabha. His…
— Narendra Modi (@narendramodi) May 18, 2025
وہیں ایک الگ پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’ہمارے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ وہ اپنے مدبرانہ انداز اور عوامی خدمت کے جذبہ کے لیے بڑے پیمانے پر قابل احترام ہیں۔۔۔ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
Birthday wishes to our former Prime Minister, Shri HD Deve Gowda Ji. He is widely respected for his statesmanlike approach and passion towards public service. His wisdom and insights on several issues are a source of great strength. May he be blessed with a long and healthy life.…
— Narendra Modi (@narendramodi) May 18, 2025
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی دی مبارکباد
دریں اثنا وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی دونوں لیڈران کو مبارکباد دی۔ انھوں نے لھا ’’نائب صدر جگدیپ دھنکھر کو ان کی سالگرہ پر دلی نیک تمنائیں، وہ ہندوستانی آئین کے بارے میں اپنی حیرت انگیز معلومات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی دانش مندی اور ثابت قدمی بھی قابل تعریف ہے۔ ایشور انھیں صحت مند زندگی عطا کرے۔‘‘
وہیں ایچ ڈی دیو گوڑا کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ہندوستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے ان کا عزم قابل ذکر ہے۔ ہمارے ملک کی ترقی میں ان کا انمول تعاون قابل ذکر ہے۔ میں ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

