Bharat Express DD Free Dish

China is spying through Travel Apps !: ہوائی سفر کیلئے ٹکٹ پرآفر دے کر ہندوستانی افواج کی جانکاریاں جمع کررہا ہے چین،سوشل میڈیا پر نئی بحث کا بازار گرم

میک مائی ٹرپ ہندوستانی ایپ ضرور ہے لیکن اس میں قریب چالیس فیصد سے زیادہ کا شیئر چین کا ہے۔ چین کی کمپنی کا اس ٹریول سروس کے ایک بڑے حصے پر قبضہ ہے۔ایسے میں جو حکام یا جوان اس ایپ کے ذریعے اپنی تفصیلات جمع کرکے آفر کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

دنیا جس قدر تیزی سے ڈیجیٹل ہوتی جارہی ہے ،رازداری اسی قدر بے پردہ ہوتی چلی جارہی ہے۔آپ کے ڈاکیومنٹ کب اور کہاں کیسے  کون استعمال کرلے ،اس کااندازہ لگانا دھیرے دھیرے مشکل ہوتا چلا جارہا ہے۔چونکہ آج روزمرہ کی زندگی میں صبح سے شام تک کئی موبائل ایپ کا استعمال کرکے ہم اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں ۔کھانا ہو یا شاپنگ یا پھر سفر کیلئے ٹکٹ بکنگ یا گاڑی بکنگ ،یہ سب ایپ ایسے ہیں جن کے استعمال کے لئے آپ کی کچھ اہم جانکاریاں  ان کو دینی پڑتی ہیں ۔البتہ اسی میں کئی ایسے غیر ملکی ایپ ہیں جو اس کا غلط استعمال بھی کرتے ہیں ۔ماضی قریب میں چین کے حوالے سے اس طرح کے کئی انکشافات ہوچکے ہیں اور ہندوستان نے کئی چینی ایپ کو بین بھی کیا تھا۔

اب ایک بار پھر کچھ ایسا ہی  ہونے کا دعویٰ کیا جارہاہے اور یہ دعویٰ ٹریول ایپ میک مائی ٹرپ  کے حوالے سے کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر کئی پوسٹ اور سکرین شارٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ میک مائی ٹرپ ہندوستانی افواج کو آفر کے نام پر ان کی بنیادی جانکاریاں حاصل کررہی ہیں اور ان کے آئی ڈی نمبر وغیرہ لینے کے بہانے آفر دے کر ایک خفیہ جانکاری جمع کررہی ہے۔حالانکہ ہندوستانی افواج کیلئے ٹکٹ بکنگ کیلئے علیحدہ سروس ہے ،لیکن ٹکٹ میں رعایت کے نام پر انہیں میک مائی ٹرپ سے ٹکٹ بک کرنے کیلئے راغب کیا جارہا ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ میک مائی ٹرپ ہندوستانی ایپ ضرور ہے لیکن اس میں قریب چالیس فیصد سے زیادہ کا شیئر چین کا ہے۔ چین کی کمپنی کا اس ٹریول سروس کے ایک بڑے حصے پر قبضہ ہے۔ایسے میں جو حکام یا جوان اس ایپ کے ذریعے اپنی تفصیلات جمع کرکے آفر کا فائدہ اٹھاتے ہیں ان کی جانکاری اور سروس کی تفصیلات نہ صرف ہندوستانی ٹریول ایجنسی میک مائی ٹرپ کے پاس رہتی ہے بلکہ اس کے بڑے اسٹیک ہولڈر یعنی چین کے پاس بھی جاتی ہے۔ایسے میں چین کے پاس ہمارے جوانوں کے بارے میں بنیادی جانکاری کا ہونا ملک کی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read