وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم مودی نے آج شام ملک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن سندور کی کامیابی کو ملک کی خواتین کے نام وقف کیا۔ انھوں کہا کہ ہم نے دہشت گردوں سے اپنی ماؤ، بہنوں اور بیٹیوں کو پہنچائی گئی تکلیف کا بدلہ لے لیا ہے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر ڈالا ہے۔ آپریشن سندور کو خواتین کے نام وقف کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا ’’ہمارے بہادر سپاہیوں نے آپریشن سندور کے مقاصد کے حصول میں بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔ میں ان کی بہادری، ان کی ہمت اور ان کی کامیابیوں کو ملک کی ہر ماں، ہر بہن اور ہر بیٹی کے نام وقف کرتا ہوں۔‘‘
پہلگام دہشت گردانہ حملے میں خواتین کے سامنے ان کے شوہروں اور اہل خانہ کو بے دردی سے مارے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کے سندور کا بدلہ لے لیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا ’’چھٹیاں منا رہے معصوم شہریوں کو مذہب پوچھ کر ان کے خاندان اور بچوں کے سامنے بے رحمی سے مار ڈالنا، دہشت گردی کا نہایت ہی خوف ناک چہر تھا۔۔۔۔ہم نے دہشت گردوں کو مٹی میں ملانے کے لیے ہندوستانی کی فوج کو کھلی چھوٹ دے دی۔ اور آج ہر دہشت گرد اور ہر دہشت گرد تنظیم یہ جان چکی ہے کہ ہماری بہنوں اور بیٹوں کے ماتھے کا سندور ہٹانے کا انجام کیا ہوتا ہے۔ ‘‘
وزیر اعظم نے مزید کہا ’’ہشت گردوں نے ہماری بہنوں کا سندور اجاڑا تھا۔ اس لیے ہندوستان نے دہشت گردی کے یہ ہیڈکوارٹرز اجاڑ دیے۔ ہندوستان کے ان حملوں میں سو سے زیادہ خوں خوار دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ دہشت گردی کے بہت سے آقا گزشتہ دو تین دہائیوں سے پاکستان میں کھلے عام گھوم رہے تھے۔ وہ ہنوستان کے خلاف سازشیں کرتے تھے۔ انھیں ہندوستان نے ایک جھٹکے میں ختم کر دیا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




