کرنل صوفیہ قریشی
نئی دہلی: پاکستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازعات کے بعد وزارت خارجہ اور دفاع کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی۔ اس دوران کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے 26 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے ہیں۔ جوابی کارروائی میں پاک فضائیہ کے 5 ایئربیس تباہ کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے پورے مغربی محاذ پر جارحانہ کارروائیاں جاری رکھیں۔ لڑاکا طیارے استعمال کیے گئے۔
کرنل صوفیہ قریشی نے مزید کہا، ’’ادھم پور، بھوج، بٹھنڈا، پٹھان کوٹ سمیت 5 مقامات پر آلات کو نقصان پہنچایا گیا۔ سری نگر اور اونتی پور میں میڈیکل کمپلیکس اور اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘ وزارت خاجہ کی پریس بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جا رہا ہے، پاکستان شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ہندوستان کی جوابی کارروائی سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ہے۔
پاکستان نے پنجاب میں داغی ہائی اسپیڈ میزائل
کرنل صوفیہ قریشی نے کہا، ’’پاکستان ہندوستانی دفاعی اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان نے پنجاب میں ہائی اسپیڈ میزائل داغی، جس کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ ہندوستانی مسلح افواج نے جواب دیا، پاکستانی فوجی اڈوں پر کنٹرولڈ حملے کیے گئے۔ ہندوستانی فوج نے پاکستانی فوج کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔‘‘ کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ ہندوستان کشیدگی نہیں چاہتا لیکن پاکستان کی جانب سے اشتعال انگیز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے کیا کہا؟
ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے کہا، ’’فوری اور منصوبہ بند جواب میں، ہندوستانی مسلح افواج نے صرف شناخت شدہ فوجی اہداف پر درست حملے کیے… پاکستان نے مسلسل ایک بدنیتی پر مبنی غلط معلومات کی مہم چلانے کی کوشش کی ہے، جس میں ہندوستانی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے، سورت گڑھ اور سرسہ میں ہوائی اڈوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ہندوستان پاکستان کی طرف سے پھیلائے جانے والے ان جھوٹے دعوؤں کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔
’’اشتعال انگیز سرگرمیاں کر رہا ہے پاکستان‘‘
وہیں، سکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ پچھلی دو تین بریفنگ میں ہم نے بتایا ہے کہ پاکستان اشتعال انگیز سرگرمیاں کر رہا ہے، بھارت نے پاکستان کو سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’گزشتہ 2-3 دنوں میں پاکستان کی سرگرمیوں کو اشتعال انگیز دیکھا گیا ہے، جس کے جواب میں ہندوستان ذمہ داری سے جواب دے رہا ہے۔ ہندوستان میں اپنی سرگرمیوں کے بارے میں پاکستان کے دعوے جھوٹ، غلط معلومات اور پروپیگنڈے پر مبنی ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


