Bharat Express DD Free Dish

India-Pakistan Tensions: ہند-پاک کشیدگی کے درمیان اُری کے سرحدی گاؤں کو کرایا گیا خالی، لوگوں کو بھیجا جا رہا ہے سری نگر

ایل او سی پر پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے اُری سیکٹر میں لگما گاؤں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ لگما گاؤں میں سرحد پار سے گرنے والے بم نے ایک دکان کو تباہ کر دیا۔

ہند-پاک کشیدگی کے درمیان اُری کے سرحدی گاؤں کو کرایا گیا خالی

اُری: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے مد نظر اُری ضلع کے تمام سرحدی گاؤں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ تمام شہریوں کو بس کے ذریعے سری نگر بھیجا جا رہا ہے۔

ہندوستان کی جانب سے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستان کے فضائی حملے کے بعد پاکستان مسلسل ہندوستانی سرحد پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

8 اور 9 مئی کی درمیانی رات کو، پاکستان نے ہندوستان کو نشانہ بنانے والے کئی ڈرونز اور میزائل داغے، جنہیں ہندوستانی فوج نے فضا میں ہی مار گرایا۔

دوسری جانب ایل او سی پر پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے اُری سیکٹر میں لگما گاؤں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ لگما گاؤں میں سرحد پار سے گرنے والے بم نے ایک دکان کو تباہ کر دیا۔

یہ بم ایک دکان کے قریب گرا، جس سے دکان مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔ گزشتہ چند دنوں سے پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریب بڑے پیمانے پر فائرنگ کی گئی ہے جس سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

دوسری طرف، جمعہ کے روز بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک گروپ نے پاکستانی رینجرس کی مدد سے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے ہندوستانی حصے میں گھسنے کی کوشش کی۔

ذرائع نے بتایا، ’’دراندازی کی اس ناکام کوشش کے دوران سات دہشت گرد مارے گئے۔ علاقے میں آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔‘‘ اس سے قبل، جمعرات کی دیر شام ضلع بارہمولہ کے اُری سیکٹر میں شہری علاقوں پر پاکستان کی طرف سے بھاری مورٹار شیلنگ میں ایک خاتون ہلاک اور دوسری زخمی ہوگئی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read