Bharat Express DD Free Dish

All Party Meeting on Operation Sindoor: آل پارٹی میٹنگ میں ’آپریشن سندور‘ کی دی گئی جانکاری، حکومت نے کہا- 100 دہشت گرد ہوئے ہلاک، اپوزیشن نے کہا ہم ہرقدم پرحکومت کے ساتھ

آپریشن سندورکوانجام دینے کے بعد حکومت نے آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں حکومت نے اپوزیشن پارٹیوں کواس آپریشن کے بارے میں جانکاری دی۔

آپریشن سندور پر آل پارٹی میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پوری جانکاری دی۔

ہندوستانی فوج نے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) اور پاکستان کے دہشت گردانہ ٹھکانوں کے خلاف آپریشن سندور لانچ کیا۔ اس میں 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں کو نشانہ بناکر اسٹرائیک کی گئی۔ وہیں اب حکومت نے ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی کے بعد جمعرات کو آل پارٹی میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں ’آپریشن سندور‘ سے متعلق پوری جانکاری دی گئی۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک چلی میٹنگ میں اپوزیشن کے سینئرلیڈران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ حکومت اوراپوزیشن لیڈران کے درمیان ایک ہفتے میں یہ دوسری میٹنگ ہے۔ اس میٹنگ میں ہندوستان فوج کے ذریعہ کئے گئے ’آپریشن سندور‘ کی ستائش کی گئی۔

 آل پارٹی میٹنگ میں ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔ حکومت نے بتایا کہ آپریشن سندور میں 100 دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا ہے۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے آپریشن سے متعلق بڑی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور ابھی چل رہا ہے۔ اس وجہ سے اس سے متعلق اہم جانکاری کو شیئرنہیں کیا جاسکتا۔ وہیں کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ ہم حکومت کی کوئی تنقید نہیں کررہے ہیں۔ وہیں راہل گاندھی نے دوہرایا کہ اپوزیشن شروع سے ہی حکومت کے ساتھ تھا اور رہے گا۔ انہوں نے کہا،”ہاں تشویش ہے، لیکن یہ ایک ساتھ ہونے کا وقت ہے۔“



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read