جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف اور رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دفاع اور اسٹریٹیجک مطالعات سے متعلق تدریس و تحقیق کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے سلسلے میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ وزیر موصوف سے ملاقات اور ان سے بات چیت کا محور و مرکز جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ڈیفنس اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے نئے سینٹر کے قیام اور لودھی روڈ نئی دہلی پر واقع وزارت دفاع کے زیر اہتمام چلنے والے اسکول آف فارن لنگویجیز (ایس ایف ایل) کے ساتھ اشتراک کے سلسلے میں تبادلہ خیال تھا جس کا مقصد جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دفاع کے اہل کاروں کی بیرونی زبان کی تدریسی صلاحیت کو بہتر کرنا ہے۔
دفاعی افسران کے لیے انتہائی اہم مخصوص تدریسی و تربیتی مرکز
پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر رضوی نے مجوزہ سینٹر کے قیام کے پس پردہ وژن کی وضاحت کے ساتھ دفاع مطالعات میں اسٹریٹیجک تھنکنگ اور تحقیق کو مضبوط کرنے میں اس کے اہم رول سے متعلق وزیر موصوف کو آگاہ کیا۔ مزید برآں مجوزہ بیرونی زبانوں کا مرکز،لودھی روڈ پر واقع اسکول آف فارن لنگویجیز کے اشتراک سے یہ شعبہ دفاعی افسران کے لیے انتہائی اہم مخصوص تدریسی و تربیتی مرکزکا اہم رول ادا کرنے کے ساتھ حکومت ہند کی وزارتوں اور شعبہ جات کی نئی ضرورتوں اور تقاضوں کی تکمیل کرے گا۔ شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ مجوزہ سینٹر اور بیرونی زبانوں کا شعبہ دونوں ہی فوجی اہل کاروں اور عہدیداروں کی صلاحیت سازی کے ساتھ ساتھ اسٹریٹیجک تھنکنگ ٹیچنگ اور رسرچ اور ٹریننگ کو مضبوط کرنے میں کافی مدد بہم پہنچائیں گے۔
وزیردفاع نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوششوں کی تعریف کی
پروفیسرآصف اور پروفیسر رضوی نے جامعہ کی تعلیمی حصولیابیوں کے ساتھ ساتھ اس کی حالیہ پیش رفتوں کے سلسلے میں بھی بتایا۔ وزیردفاع نے ان کی کوششوں کی تعریف کی اور جامعہ کی تعلیمی کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے مجوزہ اقدامات کے سلسلے میں جو منفرد انداز میں قومی سیکوریٹی اور تعلیمی جدت کے ساتھ قوم کی بہبود سے ہم آہنگ ہے اس کے لیے اپنا مکمل تعاون پیش کیا۔
شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور مسجل نے وزیر موصوف کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ملاقات کو یونیورسٹی کے لیے ایک اہم لمحہ بتایا اور تعلیم کے توسط سے قومی تعمیر و تشکیل میں تعاون کے تئیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے عہد کواجاگر کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


