وزیر اعظم نریندر مودی سے این ایس اے اجیت ڈوبھال نے ملاقات کی ہے۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان پڑوسی ملک پاکستان کو اس کی سخت سزا دینے کی تیاری کررہا ہے۔ حملے کے بعد سے ہی مرکزکی نریندرمودی حکومت نے پاکستان کے خلاف ایک کے بعد ایک کئی پابندیاں لگا دی ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں کافی سرگرمی دیکھی جا رہی ہے اورایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ابھی کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ اس درمیان ممکنہ ’جنگ‘ کو دیکھتے ہوئے کل پورے ملک میں ماک ڈرل کرایا جا رہا ہے۔
این ایس اے اجیت ڈوبھال کی وزیر اعظم مودی کے ساتھ میٹنگ
ماک ڈرل کی تیاریوں کے درمیان دہلی میں بھی زبردست ہلچل رہی۔ قومی سلامتی کے مشیر(این ایس اے) اجیت ڈوبھال نے آج دہلی میں وزیر اعظم نریندرمودی سے وزیراعظم کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ اجیت ڈوبھال آج اکیلے ہی وزیراعظم سے ملاقات کرنے آئے تھے۔ دونوں کے درمیان تقریباً 40 منٹ تک بات چیت ہوئی۔
پاکستان کے خلاف سخت کارروائی سے پہلے کل بدھ کے روز (07 مئی، 2025) کو پورے ملک میں 244 اضلاع میں ماک ڈرل کرائی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے 1971 میں اس طرح کی ماک ڈرل کرائی گئی تھی۔ ماک ڈرل کے دوران ان اضلاع میں بلیک آؤٹ رہے گا۔ اس دوران سبھی گھروں، دفاتراورعوامی مقامات کی لائٹیں بندکردی جائیں گی۔ یہی نہیں تیزآوازمیں سائرن بھی بجیں گے۔ ڈرل کے دوران شہریوں کو بچنے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ اس سے پہلے دفاعی سکریٹری راجیش کمارسنگھ نے کل پیرکے روزوزیراعظم مودی سے ملاقات کی تھی۔ دفاعی سکریٹری سے پہلے ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ اوربحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے بھی وزیراعظم مودی سے ملاقات کی ہے۔
ماک ڈرل سے پہلے داخلہ سکریٹری نے کی میٹنگ
موک ڈرل سے پہلے ہوم سکریٹری (مرکزی داخلہ سکریٹری) گووند موہن نے بھی آج منگل کوایک اہم میٹنگ بلائی ہے۔ اجلاس میں سول سیکورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں فضائی حملے کے وارننگ سائرن بجانے کے لئے ٹریننگ کرنے، بیرونی حملے کی صورت میں لوگوں کواپنی حفاظت کے لئے ٹریننگ دینے اوربنکروں کی صفائی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ہوم سکریٹری کے ساتھ میٹنگ میں کئی ریاستوں کے چیف سکریٹریزنے بھی شرکت کی۔ وزارت داخلہ میں بلائی گئی میٹنگ میں ڈی جی این ڈی آر ایف، ڈی جی ہوم گارڈ اورڈی جی فائرنے بھی شرکت کی۔ ان کے علاوہ ریلوے اورفضائی تحفظ سے متعلق اعلیٰ حکام بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


