Urdu Conclave 2026

Trump threatens Iranian oil buyers: ٹرمپ کی ایران کے ساتھ مذاکرات ملتوی ہونے کے بعد ایرانی تیل خریدنے والوں کو دھمکیاں، ‘کوئی ملک یا فرد جو بھی یہ ایرانی مصنوعات خریدے گا وہ امریکہ کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکے گا’

ٹرمپ کی طرف سے یہ دھمکی ایسے موقع پر دی گئی ہے جب امریکہ و ایران دونوں کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کے ملتوی ہونے کی اطلاعات آئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز ان تمام ملکوں کو پابندیاں لگانے کی دھمکیاں دی ہیں جو ایرانی تیل خریدتے ہیں۔ ٹرمپ کی طرف سے یہ دھمکی ایسے موقع پر دی گئی ہے جب امریکہ و ایران دونوں کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کے ملتوی ہونے کی اطلاعات آئی ہیں۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے ‘ایران سے خریدا جانے والا تمام تیل اور پیٹروکیمیکلز کو اب فوری طور پر روک دینا چاہیے۔’ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ‘کوئی ملک یا فرد جو بھی یہ ایرانی مصنوعات خریدے گا وہ امریکہ کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکے گا۔’

امریکی صدر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر اس وقت سامنے آیا ہے جب عمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس ہفتے کے اختتام تک متوقع مذاکرات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ عمان کی طرف سے یہ پیغام اومانی وزیر خارجہ بدر البسیدی نے ‘سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا ملتوی ہونا لاجسٹکس سے متعلق وجوہات کی وجہ سے ہوا ہے۔ عبوری طور پر یہ 3 مئی کو ہونا طے پائے تھے۔ تاہم اب نئی تاریخ کا اعلان باہمی اتفاق رائے سے بعد میں کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ بدر البسیدی جو امریکہ و ایران کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے مذاکرات کے ہو چکے تین ادوار کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں جاری کی ہے۔

مذاکرات کا التوا عمانی وزیر خارجہ کی درخواست پر کیا گیا

ایرنی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الگ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات کا التوا عمانی وزیر خارجہ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ جبکہ ایران آج بھی اپنی اس کمٹمنٹ پر قائم ہے کہ ایک جائز اور پائیدار معاہدہ ہونا چاہیے۔

امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دو دورعمان کی میزبانی میں ہوچکے ہیں

علاوہ ازیں امریکہ کی طرف سے مذاکرات کرنے والوں سے جڑے ایک شخص نے کہا ہے کہ امریکہ نے کبھی بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کے ہونے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ تاہم اسی فرد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ امریکہ توقع کرتا ہے کہ روم میں چوتھے مذاکراتی دور کا امکان قریب ہے۔ ان کے مطابق یہ مذاکرات بند دروازے کی بات چیت ہیں۔ یہ جلد روم میں ہوں گے۔ اس سے قبل ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دو دور عمان کی میزبانی میں ہو چکے ہیں۔

ان مذاکرات کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو روکنا

ان مذاکرات کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو روکنا اور اس کے بدلے میں امریکہ ایران پر عاید پابندیاں ہٹا دے گا۔ امریکہ نے ایران کے ساتھ اپنی دشمنی کے تقریباً پچاس برسوں کے دوران ایران پر کئی بار پابندیاں لگائی ہیں۔ تاہم زیادہ تر پابندیاں حالیہ برسوں کے دوران ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے لگائی گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔