گوا کے شرگاؤں میں منعقد شری لائرائی ‘جاترا’ کے دوران جمعہ (02 مئی 2025) کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا ۔ یہاں لارائی مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد کی موت ہوگئی، جب کہ 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اچانک بڑی بھیڑ میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کی وجہ سے لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بھگدڑ کے دوران صورتحال انتہائی خوفناک ہو گئی اور لوگ ایک دوسرے پر گرتے ہوئے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا گیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
بھگدڑہونے کی اصل وجہ
Goa: A stampede during the Shirgaon Temple procession in Goa resulted in 7 deaths and 30 serious injuries. Panic spread in the crowded area, and emergency services quickly responded. Preliminary reports suggest overcrowding and lack of proper arrangements as possible causes. Goa… pic.twitter.com/gOPhcB0d5D
— IANS (@ians_india) May 3, 2025
حکام نے ابھی تک باضابطہ طور پر بھگدڑ کی وجہ کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ حادثہ زیادہ بھیڑ اور مناسب انتظامات کی کمی کے باعث پیش آیا۔ واقعے سے متعلق مزید معلومات کا انتظار ہے۔ اس موقع پر گوا کے سی ایم پرمود ساونت نے زخمیوں کی حالت جاننے کے لیے اسپتال کا دورہ کیا۔
مندر میں 1000 پولیس اہلکار تعینات
بھگدڑ سری دیوی لائرائی یاترا کے دوران ہوئی جو جمعہ کو شروع ہوئی تھی۔ جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ یاترا کے لیے تقریباً ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ انتظامیہ پوری طرح الرٹ تھی۔ ہجوم کی نقل و حرکت کی فضائی نگرانی کے لیے ڈرون بھی تعینات کیے گئے تھے۔ قبل ازیں جمعہ کو وزیر اعلیٰ ساونت، ان کی اہلیہ سلکشنا، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سدانند شیٹ تناودے اور ایم ایل ایز پریمندر شیٹ اور کارلوس فریرا نے اس جگہ کا دورہ کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
