کانپور: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج پہلگام دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کانپور کے رہائشی شبھم دویدی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس افسوسناک دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار
راہل گاندھی نے شبھم دویدی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران راہول گاندھی نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی شبھم کے اہلِ خانہ سے ٹیلیفون پر بات بھی کروائی، تاکہ وہ بھی غم میں شریک ہو سکیں۔
पहलगाम में हुए कायरतापूर्ण आतंकी हमले में शहीद हुए शुभम द्विवेदी के परिजनों से आज मुलाक़ात कर उन्हें सांत्वना दी।
इस दुःखद घड़ी में पूरा देश शोकाकुल परिवारों के साथ खड़ा है। आतंकियों के ख़िलाफ़ सख्त और ठोस कार्रवाई होनी चाहिए और पीड़ित परिवारों को न्याय मिलना चाहिए।
इसी… pic.twitter.com/MaOj4H2J4w
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 30, 2025
پورا ملک متاثرہ خاندانوں کے ساتھ
راہل گاندھی تقریباً 28 منٹ تک دویدی خاندان کے ساتھ رہے، جس کے بعد وہ چکری ایئرپورٹ سے دہلی روانہ ہو گئے۔ بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ پورا ملک اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت اور ٹھوس کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ راہل گاندھی نے بتایا کہ حزبِ اختلاف نے حکومت کو مکمل حمایت فراہم کرتے ہوئے اس مقصد کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کانپور کے تاجر شبھم دویدی بھی شامل تھے۔ شبھم کی شادی رواں سال 12 فروری کو ہوئی تھی، پہلگام میں دہشت گردوں نے ان کی اہلیہ کے سامنے ہی انہیں گولی مار دی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ پہلگام حملے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کانپور میں واقع شبھم دویدی کے گھر گئے تھے۔ شبھم کی اہلیہ نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے حکومت کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ حکومت دہشت گردی کے زہریلے دانتوں کو کچل کر رکھ دے گی۔ وہیں دوسری جانب کانپور شہر کی میئر پرمیلا پانڈے نے اعلان کیا تھا کہ شیام نگر میں ایک پارک اور چوک کا نام شبھم دویدی کے نام پر رکھا جائے گا۔ پارک اور چوک کا نام شبھم دویدی کے نام پر رکھنا انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اگر شبھم کی اہلیہ ملازمت کرنا چاہیں گی تو انہیں کانپور میونسپل کارپوریشن کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمت دی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


