سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کا ان کے ہوٹل میں استقبال کرتے ہوئے سعودی گلوکار ہاشم عباس نے منگل کو ہندی فلم کا ایک مشہور گانا ’’اے وطن! وطن مِرے! آباد رہے تو‘‘ گایا۔ عباس نے عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی فلم ’’رازی‘‘ میں شامل یہ گانا وزیر اعظم مودی کے سامنے گایا اور ہوٹل کی لابی میں موجود پورے مجمع نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ تالی بجاتے ہوئے اس گانے میں موجود حب الوطنی کا احساس کیا۔
ہاشم عباس نے کہا وزیر اعظم کے سامنے پرفارم کرنا فخر کا باعث ہے
وہیں سعودی گلوکار ہاشم عباس نے وزیر اعظم کے سامنے اپنی پیش کش کو اپنے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے عباس نے کہا ’’میں نے جب گانا شروع کیا تھا، تب میرے دوستوں نے مجھ سے کہا تھا کہ ایک دن میں یہ وزیر اعظم مودی کے سامنے گاؤں گا۔ مجھے اس وقت ان کی باتوں پر یقین نہیں آیا تھا۔۔۔ میں ہندوستان سے محبت کرتا ہوں۔ یہ ایک عظیم ملک ہے، جس کی قیادت ایک عظیم لیڈر نریندر مودی کر رہے ہیں۔
اہم معاہدوں پر کیے جائیں گے دستخط
واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچے ہیں۔ یہ وزیر اعظم کا سعودی عرب کا تیسرا اور تاریخی ساحلی شہر جدہ کا پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم کے اس دورے کو دونوں ممالک کے کثیر جہتی تعلقات کے حوالے سے نہایت اہم مانا جا رہا ہے۔
اس دوران وزیر اعظم مودی اور سعودی ولی عہد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعظم کے 2019 کے دورے کے دوران قائم کی گئی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی دوسری میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ ساتھ ہی ہندوستان اور سعودی عرب منگل کو مودی کے جدہ کے دورے کے دوران کم از کم چھ مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کرنے والے ہیں۔
ہندوستانی ملازموں کی فیکٹری کا دورہ کریں گے وزیر اعظم
وہیں بدھ کے روز وزیر اعظم مودی ہندوستانی کارکنوں کو ملازمت دینے والی ایک فیکٹری کا بھی دورہ کریں گے۔ اس دوارن وزیر اعظم سعودی عرب میں موجود ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور انسانی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بہت زیادہ تعاون کرتی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں 2.7 ملین ہندوستانی کام کرتے ہیں اور وہاں رہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

