Bharat Express DD Free Dish

Gloomy Sunday: گلومی سنڈے ایک ایسا گانا جس نے سو افراد کی جان لے لی، اس گانے میں ایسا کیا تھا جو لوگوں کو خودکشی پر ابھارتا تھا؟

‘ہنگرین سوسائیڈ سانگ’ کہا جانے والا یہ گانا محبوب کی جدائی میں لکھا گیا، اس گانے نے ریلیز ہوتے ہی تباہی مچادی، اسے سننے والے اب تک 100 اب تک اپنی جان گنوا چکے ہیں، 1941 میں حکومت کو اس گانے پر پابندی عائد کرنا پڑی۔

ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک موسیقار ریزسو سریس نے 1933 میں ایک گانا لکھا جس کو ‘گلومی سنڈے’ کا نام دیا، انہوں نے یہ گانا اپنی گرل فرینڈ کے لیے لکھا تھا جو انہیں چھوڑ گئی تھیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس گانے کی شاعری انتہائی غمزدہ تھی اور جو کوئی بھی اس کو سنتا وہ خودکشی پر آمادہ ہوجاتا اسی لیے اس گانے کو ‘ہنگرین سوسائیڈ سانگ’ کہا گیا۔

ابتدائی طور پر کئی گلوکاروں نے اس کو گانے سے انکار کیا تاہم 1935 میں گانا ریکارڈ اور ریلیز کردیا گیا، جیسے ہی گانا ریلیز ہوا بڑی تعداد میں لوگ مرنے لگے اور ایک رپورٹ کے مطابق ہنگری میں یہ گانا سننے کے بعد خودکشیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور کئی کیسز میں یہ دیکھا گیا کہ خودکشی کرنے والے کی لاش کے ساتھ ہی یہ گانا چل رہا تھا۔ رپورٹس کے مطابق شروع میں اس گانے کو سن کو مرنے والوں کی تعداد 17 بتائی گئی لیکن بعد میں یہ تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی، صورت حال اس حد تک خراب ہوگئی کہ 1941 میں حکومت کو اس گانے پر پابندی عائد کرنا پڑی۔

ایک گانا درجنوں خودکشیوں کا باعث بن سکتا ہے؟

اس گانے نے درجنوں افراد کو خودکشی پر مجبور کیا یا نہیں، اس کی حقیقت تو معلوم نہیں مگر ایک بات یقینی ہے کہ گانے کے کمپوزر Rezso Seress نے اپنی زندگی کا خاتمہ خود کیا اور اس کے سب سے زیادہ کامیاب گانے نے ممکنہ طور پر اس میں کردار ادا کیا۔ ہنگری کے قاتل گانے پر عائد پابندی 62 سال بعد 2003 میں ختم کردی گئی تاہم اس کے بعد بھی کئی جانیں چلی گئیں اور حیران کن طور پر گانے کے خالق ریزسو سریس نے بھی ‘سن ڈے’ کو اپنی زندگی کے خاتمے کے لیے چنا، جو گانے میں بتایا گیا تھا۔

موسیقار ریزسو سریس

رپورٹ کے مطابق اپنی گرل فرینڈ کے نام پر گانا لکھنے والے سریس نے پہلے اپنی عمارت کی کھڑکی سے کود کر خودکشی کی تاہم انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بعد میں انہوں نے ایک وائر کے ذریعے پھندا لگا  کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اس قدر جانیں لینے کے باوجود اس گانے کو 28 مختلف زبانوں میں 100 گلوکاروں نے گایا۔

گانے کا اردو ترجمہ:

اتوار اداس ہے،

میری گھڑیاں بے خوابی سے عبارت ہیں

سائے عزیز تر ہیں

جن کے ساتھ میں بے شمار جیتا ہوں

چھوٹے سفید پھول

تمہیں کبھی جگا نہیں سکیں گے

نہ ہی وہاں، جہاں غم کا سیاہ رتھ

تمہیں لے گیا ہے

فرشتوں کے ذہن میں

تمہیں لوٹانے کا کبھی خیال نہیں آتا

کیا وہ ناراض ہوں گے

اگر میں تمہارے پاس آنا چاہوں ؟

اداس اتوار

اتوار اداس ہے،

سایوں کے ساتھ میرا پورا دن گزرتا ہے

میرا دل اور میں

نے سب کچھ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

جلد ہی وہاں شمعیں ہوں گی

اورافسردہ دعائیں، میں جانتا ہوں

انہیں رونے نہ دینا

انہیں بتا دینا کہ میں باخوشی جا رہا ہوں

موت کوئی خواب نہیں

کیونکہ موت میں بھی میں تمہاری ناز برداری کررہا ہوں

اپنی روح کی آخری سانس سے

میں تمہیں دعا دے رہا ہوں

اداس اتوار

گانے کا اصل متن جو انگریزی میں ہے “Gloomy Sunday” کے نام سے وکیپیڈیا پر دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read