وقف ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے۔
Protest Against Waqf Act 2025: نئے وقف قانون کے خلاف ملک کی کئی ریاستوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، ممبئی، سری نگرسمیت کئی ریاستوں میں اس قانون کے خلاف مسلم تنظیموں کے زیراہتمام لوگ سڑکوں پراترے۔ کولکاتا کی عالیہ یونیورسٹی کے طلبا نے جمعہ کے روز (11 اپریل، 2025) کو نئے وقف قانون کی مخالفت میں ریلی نکالی اوراسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ طلبا نے کیمپس کے اندرمارچ نکالا اور نعرے لگائے۔
مولانا کلب جواد کی قیادت میں احتجاج
اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں شیعہ طبقے کے لوگوں نے وقف قانون کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ جمعہ کی نماز کے بعد شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب جواد کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاج کررہے لوگ ہاتھوں میں تختی لے کرآئے تھے، جس میں وقف ترمیمی قانون کی مخالفت کی گئی تھی۔ ملک کے مختلف حصوں میں اس کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
#WATCH | Uttar Pradesh: Protest held at Aasifi Masjid in Lucknow after Friday prayers, under the leadership of Shia cleric Maulana Syed Kalbe Jawad, against #WaqfAmendmentAct. They also protested against the demolition of the sacred cemetery of Jannatul Baqi in Medina, Saudi… pic.twitter.com/9YNy4DQA84
— ANI (@ANI) April 11, 2025
پی ڈی پی نے جموں وکشمیر میں وقف قانون کے خلاف کیا احتجاج
جموں وکشمیرمیں پی ڈی پی نے جمعہ (11 اپریل، 2025) کووقف قانون کے خلاف سری نگرمیں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پارٹی نے مرکزی حکومت پر مسلمانوں کوحاشیے پررکھنے کے لئے اس کا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں تختیاں لئے ہوئے وقف بل قبول نہیں کے نعرے بھی لگائے۔ کارکنان پارٹی دفتر سے باہرنکل کرشہر کے بیچ احتجاج کرنے کے لئے نکلے تو پولیس نے انہیں روک لیا۔
#WATCH | Students from Aliah University stage a protest against the Waqf (Amendment) Act in Kolkata, West Bengal. pic.twitter.com/q1cyVOeMTV
— ANI (@ANI) April 11, 2025
راجستھان میں بھی وقف قانون کی مخالفت
راجستھان میں بھی نئے وقف قانون کے خلاف کئی مقامات پر مساجد کے باہر احتجاج کیا گیا۔ جے پور میں کئی مقامات پراحتجاج کیا گیا اوراس دوران خوب نعرے بازی ہوئی۔ جے پورمیں قریشیان مسجد کے باہرجمعہ کی نماز کے بعد وقف قانون کی مخالفت میں احتجاج کیا گیا۔
#WATCH | Mumbai, Maharashtra: Police detains AIMIM National Spokesperson Waris Pathan and other party leaders and workers who were protesting against the Waqf Amendment Bill. pic.twitter.com/OyLVI2Evzj
— ANI (@ANI) April 11, 2025
وارث پٹھان کو پولیس نے حراست میں لیا
نیوزایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، ریلی میں شامل ایک طالب علم نے کہا کہ بی جے پی سب کا ساتھ، سب کا وکاس کی بات کرتی ہے، لیکن ایک طبقے کے ساتھ بھید بھاؤ کیا جا رہا ہے۔ ممبئی میں اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنان نے جمعہ کی نماز کے بعد وقف قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ممبئی کے بائیکولا واقع چشتی ہندوستانی مسجد میں احتجاج کررہے اے آئی ایم آئی ایم لیڈروارث پٹھان اور دوسرے دیگرکارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ احتجاج کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




