Urdu Conclave 2026

Rhea Chakraborty clean chit in Sushant Rajput Case: سشانت سنگھ راجپوت کیس میں کلین چٹ کے بعد ریا چکرورتی کا جذباتی پوسٹ، بولیں- چیپٹر 2 شروع ہوا

سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں کلین چٹ ملنے کے بعد اب ریا چکرورتی نے ایک نئی شروعات کے اشارے دیئے ہیں۔ ریا چکرورتی نے اپنے انسٹا گرام پر اپنے بھائی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چیپٹر-2 شروع ہوچکا ہے۔

ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں سی بی آئی سے کلین چٹ مل گئی ہے۔

اداکارہ ریا چکرورتی ایک بارپھرلائم لائٹ میں ہیں، لیکن اس بار وجہ کچھ مختلف ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں سی بی آئی سے کلین چٹ ملنے کے بعد ریا چکرورتی نے سوشل میڈیا پرایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے نئے باب کی شروعات کی بات کہی ہے۔ یہ پوسٹ نہ صرف ان کے لئے بلکہ ان کے فینس کے لئے بھی بے حد خاص بن گئی ہے۔ ریا چکرورتی نے پوسٹ میں کیا کچھ لکھا ہے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

چیپٹر-2 کی شروعات

ریا چکرورتی نے انسٹا گرام پراپنے چھوٹے بھائی شووک چکرورتی کے ساتھ ایک تصویرشیئرکی ہے۔ اس تصویرمیں دونوں بھائی بہن ایک دوسرے کے پاس بیٹھے ہوئے نظرآرہے ہیں اوران کے چہروں پر راحت اور امید کی جھلک واضح طورپردیکھی جاسکتی ہے۔ ریا چکرورتی نے جہاں سلیو لیس ٹاپ اور رپڈ جینس پہن رکھی ہے،  وہیں شووک کالے ٹی شرٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی جینس میں نظرآئے۔ شووک کے کیپ پر لکھا ’چیپٹر‘ بھی اس نئے دور کی شروعات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ ریا چکرورتی نے کیپشن میں لکھا- ’چیپٹر-2 کی شروعات اب ہوتی ہے۔‘ ان کا یہ ایک چھوٹا سا جملہ بہت کچھ کہہ گیا۔

فینس سے ملا بھرپور پیار

ریاچکرورتی کے اس پوسٹ پرپر فینس اور سیلبس کی طرف سے پیار اورحمایت کا سیلاب آگیا۔ ایک یوزر نے لکھا، ’آپ دونوں میرے فیوریٹ سیبلنگس ہو، آپ دونوں کو بہت سارا پیاراورکامیابی ملے۔‘ وہیں دوسرے یوزر نے لکھا، ’فینکس واریئر سبلنگس کی واپسی ہوچکی ہے، اب آپ کا چیپٹر-2 صرف جیت اور خوشی سے بھرا ہوگا۔‘ اس طرح کے ردعمل یہ دکھاتے ہیں کہ لوگ ریا چکرورتی اور شووک کے ساتھ ان کے مشکل وقت میں بھی کھڑے ہیں اوران کی نئی شروعات کو پسند کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rhea Chakraborty (@rhea_chakraborty)

 دیا مرزا نے کردیا میڈیا سے معافی کا مطالبہ

کچھ دن پہلے ہی اداکارہ دیا مرزا نے بھی ریا چکرورتی کی حمایت میں آواز اٹھائی تھی۔ انہوں نے انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا تھا، کیا میڈیا میں کوئی ہے جو ریا چکرورتی اور اس کی فیملی سے تحریری طور پر معافی مانگے گا؟ آپ نے ٹی آرپی کے لئے ان کی زندگی کو برباد کردیا۔ معافی مانگئے، یہی سب سے کم آپ کرسکتے ہیں۔‘ دیا مرزا کے اس پوسٹ کو بھی سوشل میڈیا پر خوب حمایت ملی اور لوگوں نے مانا کہ ریا چکرورتی کے ساتھ جو ہوا وہ کسی کے بھی ساتھ نہیں ہونا چاہئے۔

ریا چکرورتی کے لئے رہا مشکل دور

آپ کوبتادیں کہ ریا چکرورتی کوستمبر2020 میں نارکوٹکس کیس میں گرفتارکیا گیا تھا۔ ان پرالزام تھا کہ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کو ڈرگس مہیا کرائے تھے۔ تقریباً 28 دنوں تک جیل میں رہنے کے بعد انہیں ضمانت ملی تھی۔ تب سے لے کر اب تک ریا چکرورتی نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ اب جبکہ سی بی آئی نے انہیں کلین چٹ دے دی ہے تو ریا چکرورتی اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے کو تیارہیں۔ یہ چیپٹر ان کے لئے صرف ایک نئی شروعات نہیں بلکہ انصاف اورامید کی جیت بھی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read