لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسوں میں اضافہ اور گیس سلنڈر کی قیمتوں کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پرنشانہ سادھا۔ انہوں نے پیر کے روز کہا کہ پی ایم مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے لگائے گئے ٹیرف کا مناسب جواب دیا ہے۔
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کہا، آخر کار مودی جی نے “ٹیرف” کا مناسب جواب دیا! پٹرول ڈیزل پر ٹیکس اور گیس سلنڈر کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مہنگائی کے ستائے عوام کو حکومتی لوٹ مار کا ایک اور تحفہ!
आखिरकार मोदी जी ने दिया “tariffs” का करारा जवाब!
पेट्रोल-डीज़ल पर tax और गैस सिलेंडर का दाम और बढ़ा दिया।
महंगाई से त्रस्त जनता को सरकारी लूट का एक और तोहफ़ा पकड़ा दिया!
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 7, 2025
راہل گاندھی نے ٹیرف وار اور اسٹاک مارکیٹ پر کیا کہا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شروع ہونے والی ٹیرف وار کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی حالت خراب ہے اور مارکیٹ میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ اس بارے میں راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کو یہ سچ ماننا پڑے گا کہ اس کے پاس پیداوار پر مبنی معیشت بنانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا، “ٹرمپ نے افسانہ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ حقیقت سامنے آ رہی ہے۔ پی ایم مودی کہیں نظر نہیں آ رہے۔”
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کی وجہ سے پوری دنیا کے بازاروں میں کہرام مچا ہوا ہے۔ اس کا اثر ہندوستان کی شیئر مارکیٹ پر بھی بہت گہرا ہوا ہے۔ ہندوستان میں پیر (7 اپریل) کو بازار کھلتے ہی 3000 سے زیادہ پوائنٹس کمی درج کی گئی۔ مارکیٹ میں گراوٹ پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’امریکی صدر نے اسٹاک مارکیٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔‘‘ یہ بیان انہوں نے پٹنہ میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کے دوران دیا۔
راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’آج ملک میں سچ بولنا مشکل ہے، نہرو اور گاندھی سچائی سے محبت کرتے تھے اور ہم سچائی کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ہم سچائی سے دور نہیں جا سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’’مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کے پردادا نہرو جی کیا تھے اور آپ نے ان سے کیا سیکھا؟ میں جہاں بیٹھا تھا، اس کمرے میں نہرو جی کے ساتھ ہی مہاتما گاندھی جی کی بھی تصویر تھی۔ وہ تصویر دیکھ کر میرے دل میں ایک ہی خیال آیا کہ یہ دونوں لوگ سچائی سے محبت کرتے تھے۔‘‘
धड़ धड़ धड़ करके गिर रहा है स्टॉक मार्केट
2020 में कोविड के बाद आज सबसे नीचे लेवल पर खुला मार्केट
5 मिनट में 19 लाख करोड़ स्वाहा हो गए
छोटे निवेशक यह बर्बादी देख रहे हैं
लेकिन लोगों को लपक लपक के स्टॉक मार्केट्स में पैसा लगाने की टिप्स देने वाले मोदी शाह खामोश क्यों हैं?… pic.twitter.com/jnrLF8k41t
— Supriya Shrinate (@SupriyaShrinate) April 7, 2025
کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے کیا کہا؟
بازار میں مسلسل ہو رہی گراوٹ پر کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے بھی اپنا شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’اسٹاک مارکیٹ تیزی سے گر رہی ہے۔ 5 منٹ میں 19 لاکھ کروڑ روپے تباہ ہو گئے۔ چھوٹے سرمایہ کار یہ بربادی دیکھ رہے ہیں۔ لیکن لوگوں کو اسٹاک مارکیٹ میں پیسے لگانے کی ٹپس دینے والے مودی-شاہ خاموش کیوں ہیں؟‘‘ انہوں نے آگے کہا کہ ’’ان کی نام نہاد دوستی کا یہ جواب دیا ہے ٹرمپ نے – ٹیرف ٹھوک کر، جو ابھی مارکیٹ میں تباہی مچا رہا ہے اور بعد میں ہماری معیشت کو تباہ کر کے نوکریاں کھائے گا اور مودی جی ہمیشہ کی طرح خاموش تماشائی بنے رہیں گے۔ یہ الگ بات ہے کہ بقیہ تمام ممالک اس کے خلاف جوابی کارروائی کر رہے ہیں۔‘‘ کانگریس لیڈر نے اس حوالے سے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’یورپی یونین، چین، جاپان، برطانیہ، اسپین، برازیل، کینیڈا اور آسٹریلیا تمام نے کھل کر ٹیرف کی مخالفت کی ہے۔ لیکن مودی جی کے منہ سے اب تک مخالفت میں ایک لفظ بھی نہیں نکلا ہے۔ خیر مارکیٹ مسلسل گرتی ہی جا رہی ہے، رکنے کا کوئی آثار نظر نہیں آ رہا ہے۔ آج بھی آئیں اور کچھ معلومات دے دیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
