نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف کلین سوئپ کردیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو تیسرے مقابلے میں بھی بری طرح ہرا دیا۔ بے اوول میں کھیلے گئے اس مقابلے میں کیوی ٹیم نے 43 رنوں سے جیت درج کی۔ ساتھ ہی پاکستان کا کلین سوئپ کرتے ہوئے ونڈے سیریز کو 0-3 سے جیت لیا۔ بارش کی وجہ سے اس میچ کو گھٹاکر42 اوورکا کردیا گیا تھا۔ موسم کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 265 رنوں کا ہدف دیا، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 40 اوورمیں ہی 220 رنوں پرڈھیرہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے بین سیئرس نے شاندارگیند بازی کرتے ہوئے 5 وکٹ حاصل کئے۔
سیئرس اور بریس ویل کے آگے جھکا پاکستان
بارش کے سائے میں ہوئے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 164 رنوں کے اسکورپر4 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ جہاں بڑے اسکورتک پہنچنا مشکل لگ رہا تھا۔ تاہم کپتان مائیکل بریس ویل نے اس کام کو ممکن بنایا۔ انہوں نے لورآرڈر کے بلے بازوں کے ساتھ مل کرتیزی سے رن بٹورے اور 40 گیندوں میں 59 رن بنا لئے۔ ان کی اس طوفانی بلے بازی کی وجہ سے کیوی ٹیم نے 42 اووروں میں 264 رن بنا لئے۔
بریس ویل کی وجہ سے نیوزی لینڈ ایک مضبوط صورتحال میں آسکا اور میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔ اس لئے انہیں پلیئرآف دی میچ بھی منتخب کیا گیا۔ وہیں اسے دفاع کرتے ہوئے بین سیئرس نے پاکستانی بلے بازی لائن اپ پر قہربرپا کردیئے۔ انہوں نے 9 اوور میں محض 34 رن دے کر5 اہم وکٹ حاصل کئے۔ پاکستان کی اچھی شروعات کے بعد سیئرس نے ہی پہلی کامیابی دلائی تھی۔ سیئرس نے پوری سیریزمیں بہترین گیند بازی کی، جس کی وجہ سے انہیں پلیئرآف دی سیریز منتخب کیا گیا۔
اچھی شروعات کے بعد بکھرا پاکستان
265 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو بڑا جھٹکا تیسرے اوور میں ہی لگ گیا۔ حالانکہ پاکستانی ٹیم نے وکٹ نہیں گنوائے، لیکن سلامی بلے باز امام الحق چوٹ لگنے کی وجہ سے باہرہوگئے۔ عثمان خان نے کنکشن کے طورپران کی جگہ لی۔ اس کے بعد بابراعظم ، عبداللہ شفیق کا ساتھ دینے آئے۔ 17ویں اوورمیں 73 رنوں کے اسکور پر عبداللہ شفیق کے طورپر پاکستان کو پہلا جھٹکا لگا اور وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔ پاکستان کی ٹٰم کوئی بھی بڑی شراکت نہیں کرسکی۔ عبداللہ شفیق کے آوٹ ہونے کے 5 اوور کے بعد امام الحق کے کنکشن عثمان بھی آوٹ ہوگئے۔ 108 کے اسکورپر بابراعظم بھی آوٹ ہوگئے۔ وہیں 169 رنوں پرنصف ٹیم ڈھیرہوگئی۔ اس کے بعد اگلے 52 رن بنانے میں بچے ہوئے بلے بازوں نے بھی سرینڈر کردیا۔ اس طرح ایک اچھی شروعات کے باوجود پاکستان کی بلے بازی 22 رنوں پرہی بکھرگئی اور اسے 43 رنوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
