وزیر اعظم نریندر مودی نے سری لنکا کے اپنے تین روزہ دورے کے پہلے دن تمل برادری کے رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ انھوں نے تمل برادری کے وقار، مساوات اور ترقی کے لیے ہندوستان کی دیرینہ حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ بات چیت کا آغاز وزیر اعظم نے حال ہی میں وفات پانے والے دو بڑے تمل لیڈران تھیرو آر سمپنتھن اور تھیرو موائی سینتھی راجہ کے کے انتقال پر اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ان دونوں سے ذاتی طور پر بھی واقف تھا۔
وزیر اعظم نے تھیرو آر سمپنتھن اور تھیرو موائی سینتھی راجہ کو پیش کیا خراج تحسین
دونوں تمل لیڈران کی پائیدار وراثت کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے عوامی زندگی میں ان کی اہم شراکت اور تمل عوام کی جمہوری آواز کے لیے ان کی ثابت قدم وکالت کی تعریف کی۔ ان کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ’’سری لنکا کی تمل کمیونٹی کے رہنماؤں سے مل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ معزز تمل رہنماؤں تھیرو آر سمپنتھن اور تھیرو موائی سینتھی راجہ کے انتقال پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا، جو ذاتی طور پر میرے جاننے والے تھے۔‘‘
It is always a pleasure to meet the leaders of the Tamil community of Sri Lanka. Conveyed my condolences on the passing of respected Tamil leaders, Thiru R. Sampanthan and Thiru Mavai Senathirajah, both of whom were personally known to me. Reiterated unwavering commitment to a… pic.twitter.com/xCjIcWkSrv
— Narendra Modi (@narendramodi) April 5, 2025
اس ذاتی تعلق کی بنیاد پر وزیر اعظم مودی نے تمل رہنماؤں سے ملاقات کو سری لنکا کے تملوں کے وقار اور انصاف کی زندگی کے لیے ہندوستان کی غیر متزلزل حمایت کو دہرانے کا ایک موقع قرار دیا۔ انھوں نے تنوع کے اندر اتحاد کی پائیدار قدر پر زور دیا، ساتھ ہی ان مشترکہ ثقافتی اور تاریخی رشتوں پر بھی زور دیا جو ہندوستان سری لنکا تعلقات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سری لنکا کی تمل برادری کے لیے انصاف اور مساوات کی یقین دہانی
وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ایک متحدہ سری لنکا میں تمل برادری کی سماجی، ثقافتی اور اقتصادی بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مضبوطی سے پابند عہد ہے۔انھوں نے مفاہمت کے وسیع جذبے پر زور دیا اور سری لنکا میں تمام برادریوں کے لیے مساوات، انصاف اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے ثابت قدم موقف کو مزید دہرایا۔
ترقی پر مبنی ڈپلومیسی
اس عزم کو مزید تقویت دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کئی نئے اقدامات اور پروجیکٹوں کا بھی اعلان کیا جن کا مقصد پورے سری لنکا بشمول تمل اکثریتی علاقوں میں سماجی اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔ انھوں نے تمل قیادت کو یقین دلایا کہ یہ اقدامات صرف علامتی نہیں ہیں، بلکہ یہ ٹھوس بنیادوں پر اٹھائے گئے ہیں۔ جامع ترقی کو فعال طور پر فروغ دینے اور نچلی سطح کی کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے پیچھے ہندوستان کا مقصد طویل مدتی استحکام اور مشترکہ خوش حالی کو فروغ دینا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
