ہندوستان میں فرانسیسی سفارت خانے نے (Ghibli Bandwagon)جبلی بینڈ ویگن کے ذریعے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور وزیر اعظم نریندر مودی کی جبلی طرز کی ایک خوشگوار تصویر شیئر کی ہے۔ سفارت خانے نے اس تصویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا، جس میں دونوں عالمی رہنماؤں کو ہاتھ سے تیار کردہ الگ الگ اینیمیشن اسٹائل میں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سفارت خانے نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’صدر @EmmanuelMacron اور وزیر اعظم @NarendraModi، اسٹوڈیو Ghibli سٹائل کے آرٹ میں– جو بھارت اور فرانس کی پائیدار دوستی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔‘‘
President @EmmanuelMacron and Prime Minister @NarendraModi, imagined in Studio Ghibli-style art – a tribute to the enduring India-France friendship. 🇫🇷🤝🇮🇳 pic.twitter.com/UZsvnGrqp9
— French Embassy in India 🇫🇷🇪🇺 (@FranceinIndia) March 28, 2025
انٹرنیٹ پر جبلی طرز کی فوٹوز کی بھرمار
GPT-4o ماڈل میں اپ ڈیٹ کے ذریعے OpenAI کی جانب سے اپنے “ابھی تک کے سب سے جدید امیج جنریٹر” کے اجراء کے بعد اسٹوڈیو Ghibli طرز کے آرٹ ورک نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا ہے، جس سے صارفین لیجنڈری جاپانی فلم ساز Hayao Miyazaki کے مشہور اینیمیشن انداز میں تصاویر تخلیق کر سکتے ہیں۔
ChatGPT کی اس نئی خصوصیت نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا ہے، میمز، فین آرٹ اور یہاں تک کہ مشہور تاریخی شخصیات کو بھی جبلی طرز میں تبدیل کر کے دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم اس رجحان کو مثبت و منفی دونوں تاثرات کا سامنا ہے۔ ناقدین نے اسے میازاکی کی فنکارانہ صلاحیتوں کی توہین قرار دیا ہے، جنھوں نے اسپرٹڈ اوے، ہاولز موونگ کیسل اور مائی نیبر ٹو ٹورو جیسی فلموں کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں اپنی خاص جگہ بنائی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

