مرکزی وزیر جینت چودھری نے یوگی آدتیہ ناتھ کی یوپی پولیس پر سوال اٹھایا ہے۔
اترپردیش کے میرٹھ میں عیدالفطر2025 سے متعلق سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ میرٹھ پولیس نے عیدالفطرکے لئے ایک فرمان جاری کیا ہے۔ اس فرمان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کی نمازسڑکوں پرادا نہیں کی جائے گی۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور ان کے پاسپورٹ بھی منسوخ ہوجائیں گے۔ میرٹھ پولیس کے اس فرمان پرمرکزی وزیرجینت چودھری کا بیان سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آرویلین 1984 کی طرف پولیسنگ۔ جینت چودھری کے اس ٹوئٹ کا مطلب یہی ہے کہ وہ میرٹھ پولیس کے اس فرمان کے بالکل خلاف ہیں اوروہ یہ کہنے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ پولیسنگ یا لاء اینڈ آرڈرویسا ہی ہوگیا ہے جیسا کہ جارج آرویل کی کہانی 1984 میں بتائی گئی ہے، جس میں ایک آمرانہ حکومت ہے، جو عوام کی ہرسرگرمی پرنظررکھتی ہے اوران کی آزادی کو محدود کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

سڑکوں پرنہیں اداکی جائے گی عید کی نماز
میرٹھ میں عید الفطر2025 کے لئے جوفرمان جاری کیا گیا ہے، اس سے متعلق شہرایس پی آیوش وکرم سنگھ نے کہا ہے کہ اس سال عید کی نماز نزدیکی مسجدوں اورفیض عام انٹرکالج جیسے طے مقامات پرہی ادا کی جائے گی۔ عید گاہ کے آس پاس یا سڑکوں پرنہیں ادا کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کودھیان میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
عیدگاہ جیسے مقامات پرسیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی
عیدالفطر2025 کے موقع پرعیدگاہ جیسے اہم مقامات پرکسی بھی طرح کی صورتحال خراب نہ ہو، اس کے لئے ان مقامات پرپی اے سی، آراے ایف اورنیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی جائے گی تاکہ لاء اینڈ آرڈرکوکسی طرح سے نقصان نہ ہو۔ ڈرون اورویڈیوکیمروں سے بھی ان مقامات کی نگرانی کی جائے گی۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ بغیرسابقہ اجازت کے عوامی مقامات پرکوئی بھی مذہبی عبادت نہیں کی جائے گی۔
مکہ اورمدینہ کا سفربھی نہیں کرنے دی گی پولیس!
میرٹھ پولیس کے فرمان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سڑک پرنماز پڑھتے ہوئے پائے جانے والے کسی بھی شخص پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں ایف آئی آر درج کرنا اور ممکنہ گرفتاری شامل ہے۔ سڑک پرنماز ادا کرکے عوامی امن وامان میں رخنہ اندازی کرنے کی کوشش کرنے والے لوگ مکہ اورمدینہ جیسی مقدس مقامات کا سفربھی نہیں کرسکیں گے۔ کیونکہ ان کی مجرمانہ سرگرمیوں کو دستاویزی شکل دی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

