Bharat Express DD Free Dish

Tamim Iqbal suffered a heart attack during the match: میچ کے دوران تمیم اقبال کو پڑا دل کا دورہ، اسپتال میں ہوئے داخل

ڈھاکہ پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا، کرک بز کے مطابق بی سی بی کے ڈاکٹر نے بتایا، “تمیم نے سینے میں درد کی شکایت کی اور انہیں قریب کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی جانچ کی۔”

میچ کے دوران گراؤنڈ پر تمیم اقبال کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال سے جڑی ایک بڑی ہی حیران کرنے والی خبر سامنے آئی ہے۔ تمیم اقبال کو پیر کو ساور میں ڈھاکہ پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ تمیم اقبال کو جلد ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

اچانک میدان پر سینے میں تکلیف محسوس ہوئی

36 سالہ سلامی بلے باز تمیم اقبال بی کے ایس پی میں چل رہے ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں شِنے پوکور کرکٹ کلب کے خلاف محمڈن اسپورٹنگ کلب کے لیے کھیل رہے تھے،وہ ٹیم کے کپتان ہیں۔ اسی ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران تمیم اقبال کو اچانک میدان پر سینے میں تکلیف محسوس ہوئی۔ میدان پر طبی امداد دیے جانے کے بعد انہیں آگے کی جانچ کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ ہوئے تو پتہ چلا کہ ان کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

کرک بز کے مطابق بی سی بی کے ڈاکٹر نے بتایا، “تمیم نے سینے میں درد کی شکایت کی اور انہیں قریب کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی جانچ کی گئی اور ای سی جی کی گئی۔ تھوڑا مسئلہ تھا اور کئی بار آپ فوراً سمجھ نہیں پاتے۔ پہلے بلڈ ٹیسٹ میں ایک مسئلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ غیر آرام دہ محسوس کر رہے تھے اور ڈھاکہ واپس جانا چاہتے تھے۔” ڈاکٹر نے آگے بتایا، “ایک ایمبولنس کو بلایا گیا اور جب وہ اسپتال سے میدان پر لوٹ رہے تھے تو انہیں پھر سے سینے میں درد محسوس ہوا۔ اس کے بعد انہیں دوسری بار اسپتال لے جایا گیا اور ایسا لگا کہ انہیں دل کاسخت دورہ پڑا ہے۔ اب انہیں فضیلۃ النساء اسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔” یہ سمجھا جاتا ہے کہ تمیم کا آپریشن کیا جا رہا ہے اور ان کے دل میں ایک رِنگ (ایک اسٹینٹ، ایک چھوٹی جالی دار ٹیوب جو تنگ یا مسدود کورونری دھمنی میں ڈالی جاتی ہے تاکہ اسے کھلا رکھا جاسکے اور مناسب خون کا بہاؤ یقینی بنایا جا سکے) لگائی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read