Bharat Express

Video of Suspended IPS: معطل آئی پی ایس افسر نے خاتون کو تھانے میں بلاکر پیٹا، کیس میں مدد لینے کے لئے رشوت لینے کا بھی ہے الزام

 Viral Video: آشیش کپور پر خاتون سے ایک کروڑ روپئے کی رشوت لینے کا الزام ہے۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں آشیش کپور کو ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔

معطل آئی پی ایس کے ذریعہ خاتون کو تھپڑ مارنے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔

Viral Video: پنجاب کے معطل اے آئی جی آشیش کپور کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ایک خاتون کو تھپڑمارتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ یہ وہ ویڈیو ہے، جسے خاتون کے وکیل نے ہائی کورٹ کے جج کو پیشی کے دوران دکھایا تھا۔ اس ویڈیو میں آشیش کپوراس خاتون کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ یہ سال 2018 کا ویڈیو ہے، جو جیرکپور تھانے کا ہے۔ عدالت نے ویجیلنس افسر سے ویڈیو کی تصدیق کرائی۔

خاتون سے رشوت لینے کا ہے الزام

عدالت نے اس ویڈیو پر پنجاب حکومت کے وکیل سے جواب مانگا تھا۔ آشیش کپور پر خاتون سے ایک کروڑ روپئے کی رشوت لینے کے الزام ہیں۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں آشیش کپور کو ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔ اب اس معاملے میں ایک ماہ بعد سماعت ہوگی۔ یہ معاملہ اس وقت کا ہے جب کپور اے آئی جی ویجیلنس تھے۔ پونم راجن نے کپورسے کہا تھا کہ آپ نے جھوٹی تشہیر کی ہے اور میرے پاس ثبوت ہے۔ الزام ہے کہ اس بات پرکپور نے پونم راجن کو بلاکرمارپیٹ کی تھی۔

کیا ہے پورا معاملہ

جانکاری کے مطابق، اے آئی جی آشیش کپور 2016 میں سینٹرل جیل امرتسر میں سپرنٹنڈنٹ عہدے پرتعینات تھے۔ کروشیترمیں پونم راجن سے پہچان ہوئی تھی، جو کسی معاملے میں جیل میں عدالتی ریمانڈ پرتھیں۔ پونم راجن اپنی ماں پریم لتا، بھائی کلدیپ سنگھ اوربھابھی پریتی کے ساتھ جیرک پورکے ایک تھانہ میں ایک معاملے میں پولیس ریمانڈ میں تھی۔ الزام ہے کہ تب آشیش کپورتھانے گئے اورمبینہ طورپر راجن کی ماں پریم لتا کو یقین دہانی کرائی کہ وہ عدالت سے ان کی ضمانت دلانے اور بری کرنے کا انتظام کریں گے۔

ایک کروڑ روپئے کی رشوت لینے کا ہے الزام

الزام ہے کہ انہیں اس کام کے لئے ایک کروڑ روپئے کی رشوت ملی۔ یہ رشوت مختلف چیک کے ذریعہ دی گئی۔ ان چیک پرپریم لتا کے دستخط تھے۔ انہیں آشیش کپورنے اپنے جاننے والے مختلف لوگوں کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے۔ بعد میں انہیں اے ایس آئی کے ذریعہ سے بھنایا۔ معاملہ میں کپور کے ساتھ ایس ایچ او پون اوراے ایس آئی ہرجندرکو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں جانچ ابھی جاری ہے۔

  -بھارت ایکسپریس