Urdu Conclave 2026

Communal Violence in Madhya Pradesh’s Mhow: مدھیہ پردیش کے مہو میں ہونے والی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں پانچ ایف آئی آرز درج کی گئیں، 13 افراد گرفتار

اندور ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ اتوار کی رات چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈین کرکٹ ٹیم کی جیت کے جشن کے موقع پر مدھیہ پردیش کے مہو میں ہوئی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سے 12 مسلمان ہیں۔

مدھیہ پردیش کے مہو میں تشدد کے سبب لگی ہوئی آگ بجھاتے ہوئے۔ (تصویر بشکریہ پی ٹی آئی)

اندور ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ اتوار کی رات چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈین کرکٹ ٹیم کی جیت کے جشن کے موقع پر مدھیہ پردیش کے مہو میں ہوئی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سے 12 مسلمان ہیں۔ درج کی گئی ایف آرز میں سے ایک میں شکایت کنندہ نے کئی لوگوں کو نامزد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی رات کو ہونے والی یہ فرقہ وارانہ جھڑپ منصوبہ بند تھی۔

پانچ ایف آئی آرز درج

واضح رہے کہ اس معاملے میں پانچ فرسٹ انفارمیشن رپورٹس درج کی گئی ہیں۔ پہلی ایف آئی آر زخمی ہونے والے چار افراد کی طرف سے دائر کی گئی ہے، جب کہ دوسری ایک تاجر کی طرف سے جس کی دکان کو جلا دیا گیا تھا، تیسری ان دو افراد کی طرف سے جن کی موٹرسائکلیں جلا دی گئی تھیں اور چوتھی مسلم کمیونٹی کے افراد کی طرف سے درج کرائی گئی ہے۔ اے این آئی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ان میں سے ایک ایف آئی آر میں 17 افراد کا نام بھی درج ہے۔

دی پرنٹ کی خبر کے مطابق جس مسجد کے باہر پٹاخے پھوڑے جانے کے بعد ہنگامہ شروع ہوا تھا، اس مسجد کے امام مولانا زبیر نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے مسجد کے اندر پٹاخے پھینکے تھے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ہتیکا وسل نے اے این آئی کو بتایا کہ علاقے میں صورت حال ’’پرامن اور معمول پر‘‘ ہے۔

کیا ہے معاملہ؟

اتوار کی رات چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کا جشن مناتے ہوئے کچھ لوگوں نے مسجد کے سامنے پٹاخے پھوڑے اور کچھ لوگوں نے جیت کے جشن میں نکالے گئے جلوس پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد علاقے میں ماحول کشیدہ ہو گیا۔ ان جھڑپوں میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے تشدد اور آتش زنی کو روکنے کے لیے دونوں گروپس پر آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read