Urdu Conclave 2026

Mhow

اندور ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ اتوار کی رات چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈین کرکٹ ٹیم کی جیت کے جشن کے موقع پر مدھیہ پردیش کے مہو میں ہوئی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سے 12 مسلمان ہیں۔

فی الحال کلکٹر نے افواہیں نہ پھیلانے کی اپیل کی  ہےاور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نمیش اگروال نے کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ اس کے لیے کون ذمہ دار ہے۔