Bharat Express DD Free Dish

CM Yogi on Abu Asim Azmi: ’ابوعاصم اعظمی کو یوپی بھیج دو، علاج کردیں گے‘، اورنگ زیب تنازعہ کی وجہ سے معطل کئے گئے سماجوادی لیڈر پروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا متنازعہ بیان

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مہاراشٹرمیں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کے بیان پراسمبلی میں سخت تبصرہ کیا ہے۔

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ابوعاصم اعظمی کے خلاف سخت بیان دیا ہے۔

CM Yogi in UP Assembly: مہاراشٹرمیں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اوررکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کے ذریعہ مغل حکمراں اورنگ زیب کے موضوع پر دیئے بیان پراترپردیش میں بھی سیاست جاری ہے۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یوپی قانون سازاسمبلی کے بجٹ اجلاس کے آخری دن قانون سازکونسل میں اس موضوع پرتبصرہ کیا۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اورنگ زیب کوآئیڈیل مان رہی ہے۔ اورنگ زیب کا والد شاہجہاں اپنی سوانح میں لکھتا ہے کہ خدا کرے کہ ایسا کمبخت کسی کو پیدا نہ ہو۔ اس نے آگرہ کے قلعہ میں اپنے باپ کوقید کرکے رکھا۔ اس کمبخت کونکالو پارٹی سے۔ اس کوایک بار یوپی بھیج دو، علاج ہم کردیں گے۔ کیا اس کو ہندوستان کے اندر رہنے کا اختیارہونا چاہئے؟ سماجوادی پارٹی کو اس پر جواب دینا چاہئے کہ ابوعاصم اعظمی کو پارٹی سے کیوں نہیں نکالتے؟

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہندوستان کی وراثت پرآپ کو فخرنہیں ہے توکم ازکم آپ کو رام منوہرلوہیا کی بات سننی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کے اتحاد کی تین بنیادیں ہیں- بھگوان رام، بھگوان شیواوربھگوان کرشن۔

یہ بھی پڑھیں:  Abu Asim Azmi Suspended: ابوعاصم اعظمی بجٹ سیشن سے معطل، اورنگ زیب کی تعریف کے بعد کی گئی کارروائی

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ڈاکٹررام منوہرلوہیا عظیم سوشلسٹ تھے۔ آج سماج وادی پارٹی لوہیا جی کے خیالات سے بہت دور چلی گئی ہے۔ آج ہندوستان کی وراثت پرلعنت بھیجنا سماج وادی پارٹی کا مقصد بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اورنگ زیب کوآئیڈیل مان رہی ہے۔ اورنگ زیب کا والد شاہجہاں اپنی سوانح میں لکھتا ہے کہ خدا کرے کہ ایسا کمبخت کسی کوپیدا نہ ہو۔ اس نے آگرہ کے قلعہ میں اپنے باپ کوقید کرکے رکھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read