ابو عاصم اعظمی پر آدتیہ ٹھاکرے نے پلٹ وار کیا ہے۔
مہاراشٹرسماجوادی پارٹی کے صدراوررکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کے بیان پرایک بارپھرتنازعہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنگ زیب عظیم بادشاہ تھے۔ ان کے وقت میں ہندوستان سونے کی چڑیا تھا۔ اورنگ زیب کی قبرکھودنے کی بات کرنے والے بی جے پی لیڈران فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کررہے ہیں۔ مسلمانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ ابوعاصم اعظمی کے اس بیان پرشیوسینا (یوبی ٹی) لیڈرآدتیہ ٹھاکرے نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ابوعاصم اعظمی نے اورنگ زیب کی تعریف کی ہے۔ یہ مہاراج کی توہین ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے جوکہا ہے یا اورکوئی جومہاراج کے خلاف کررہے ہیں۔ ان کے خلاف کیس ہو، لیکن کب ہوگا، بی جے پی کی حکومت ہے۔
ابوعاصم اعظمی کوچھاوا فلم دیکھنی چاہئے: رام کدم
وہیں، ابوعاصم اعظمی کے بیان پربی جے پی لیڈررام کدم نے کہا کہ ابوعاصم اعظمی کوتھیئیٹرمیں جاکرچھاوا فلم دیکھنی چاہئے۔ تاریخ پڑھنی چاہئے، جسے وہ عظیم بادشاہ بول رہے ہیں، اس نے ہمارے سنبھاجی مہاراج کوکتنی بے رحمی سے مارا۔ انہیں جیل میں ڈالا۔ ابو اعظمی کوشرم آنی چاہئے۔ وہیں، ابوعاصم اعظمی نے دارالعلوم دیوبند میں موبائل پرپابندی کی حمایت کی ہے۔ رام کدم نے کہا کہ روہت شرما کے خلاف بولنے والے کانگریس لیڈران کوکھیل میں سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ روہت شرما نے جوملک کے لئے کیا، وہ یہ کانگریسی لیڈر کیسے بھول گئے؟
ابوعاصم اعظمی پہلے بھی کرچکے ہیں ارونگ زیب کی حمایت
ابوعاصم اعظمی پہلے بھی اورنگ زیب کی حمایت کرچکے ہیں۔ سال 2023 میں اورنگ زیب کی حمایت کرنے پرانہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ دھمکی کے بعد انہوں نے اس وقت ممبئی کے کولابا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آردرج کرائی تھی۔ قابل ذکرہے کہ اورنگ زیب چھٹا مغل بادشاہ تھا اوراس نے 1658 سے 1707 تک حکومت کی۔ کہا جاتا ہے کہ اورنگ زیب نے شرعی قانون کا نفاذ بڑی شدت سے کیا تھا۔ اورنگ زیب کا انتقال 1707 میں ہوا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

