آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا سب سے سخت مقابلہ دوبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے، پاکستان کی طرف سے دئے گئے 241 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ٹیم انڈیا نے جارحانہ انداز میں بلے بازی شروع کی ، لیکن اسی دوران روہت شرما کلین بولڈ ہوگئے ۔روہت شرما 15 گیند پر 20 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ۔روہت شرما کےآوٹ ہونے پر ویراٹ کوہلی میدان میں آئے اور شبھمن گل کے ساتھ کھیل کو آگے بڑھایا ،اور ٹیم کے اسکور کو 100 کے پار کردیا ،البتہ 100 کے اسکور پر پہنچنے کے ساتھ ہی شبھمن گل کا وکٹ گرگیا۔شبھمن گل کو ابرار احمد نے کلین بولڈ کیا۔ فی الحال میدان پر ویراٹ کوہلی ڈٹے ہوئے ہیں اور شہرس ایئر ساتھ نبھا رہے ہیں ۔اچھی بات یہ ہے کہ ویراٹ کوہلی نے اپنا نصف سنچری مکمل کرلی ہے۔انہوں نے 62 گیندوں پر4چوکے کی مدد سے پچاس رنز بنائے ہیں۔ حالانکہ پاکستان کے خلاف اکثر ویراٹ کوہلی کا بلہ آگ اگلتا ہی رہا ہے اور اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوتا دکھائی دے رہا ہے ،کوہلی ففٹی بناکر میدان پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
This Legend has achieved one more “Milestone” of cricket.
14000 ODI runs for King Kohli👑
Add more before retirement#ViratKohli #INDvsPAK pic.twitter.com/cVRCa1FaxK— Utkarsh Tiwary 🚩 (@Utkarshtiwary01) February 23, 2025
آپ کو بتادیں کہ ویراٹ کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے، تیز ترین 14 ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ میں حارث رؤف کی گیند پر چوکا لگانے کے بعد یہ تاریخی ریکارڈ کیا۔ ویراٹ، جو روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعدمیدان میں آئے، شروع سے ہی مکمل جارحانہ تیور میں نظر آرہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


