آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا سب سے سخت مقابلہ دوبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے، پاکستان کی طرف سے دئے گئے 241 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ٹیم انڈیا نے جارحانہ انداز میں بلے بازی شروع کی ، لیکن اسی دوران روہت شرما کلین بولڈ ہوگئے ۔روہت شرما 15 گیند پر 20 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ۔روہت شرما کےآوٹ ہونے پر ویراٹ کوہلی میدان میں آئے اور شبھمن گل کے ساتھ کھیل کو آگے بڑھایا ،اور ٹیم کے اسکور کو 100 کے پار کردیا ،البتہ 100 کے اسکور پر پہنچنے کے ساتھ ہی شبھمن گل کا وکٹ گرگیا۔شبھمن گل کو ابرار احمد نے کلین بولڈ کیا۔ فی الحال میدان پر ویراٹ کوہلی ڈٹے ہوئے ہیں اور شہرس ایئر ساتھ نبھا رہے ہیں ۔ ٹیم انڈیا کا اسکور19 اوور کے بعد 107 سے آگے نکل چکا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


