ایکناتھ شندے کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی
مہاراشڑ کے سابق وزیر اعلیٰ اور شو سینا پارٹی کے سربراہ ایکناتھ شندے نے اتوار کے دن یہ دعویٰ کیا کہ دہلی اسمبلی انتخابات لڑنے کے لئے عام آدمی پارٹی کے 15 امیدواروں نے ان سے ان کی پارٹی کا انتخابی نشان مانگا تھا، لیکن انہیں مہا یوتی اتحاد کی وجہ سے منع کر دیا گیا تھا۔ مہاراشڑ کی مہایوتی اتحاد سرکار میں شو سینا ، بی جے پی اور این سی پی پارٹی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی کے کل 15 امیدواروں نے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ اگر انہیں ہمارا یہ انتخابی نشان مل گیا تو ووٹ بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان تقسیم ہو جائیں گے، جس سے دوسری جماعتوں کو فائدہ پہنچے گا، اس لیے میں نے انکار کر دیا۔ شیوسینا کے سربراہ نے کہا کہ انہیں مہایوتی اتحاد کا احترام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی کے 15 موجودہ ممبران اسمبلی شیوسینا کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار تھے، لیکن ہم نے اتحاد کے اصولوں پر عمل کیا اور انہیں بی جے پی میں شامل کر کے ان کی حمایت کی۔
میں نے اپنے ممبران پارلیمنٹ سے مہم چلانے کو کہا- ایکناتھ شندے
ایکناتھ شندے کی سالگرہ اتوار کو تھی، وہ 61 سال کے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ممبران پارلیمنٹ سے کہا تھا کہ وہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کے لیے مہم چلائیں، انہوں نے تھانے شہر میں ایک تقریب میں یہ بھی کہا کہ اب ملک کو سپر پاور بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہمیں یقین تھا کہ مہاراشٹر کے بعد دہلی میں بھی انتخابی نتائج مثبت ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



