Bharat Express DD Free Dish

Delhi Election Results 2025: دہلی اسمبلی الیکشن نے کانگریس کو دے دیا بڑا جھٹکا، مسلسل تیسری بارنہیں کھلا کھاتہ

قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس ایک بارپھرکھاتہ نہیں کھول پائی ہے۔ کانگریس مسلسل تیسرے الیکشن میں کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی ہے۔

Delhi Congress Result 2025: دہلی اسمبلی الیکشن میں مسلسل تیسری بارکانگریس کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کھاتہ کھولنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ حالانکہ گزشتہ الیکشن کے مقابلے کانگریس نے ووٹ شیئرمیں دوفیصد کا اضافہ کیا ہے۔ اسے اس بار6.39 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ کانگریس کو2020  میں 4.26 فیصد ووٹ ملے تھے۔ 2015 میں کانگریس کو 9.7 فیصد ووٹ ملے تھے۔ دونوں الیکشن میں پارٹی کھاتہ بھی نہیں کھول سکی تھی۔

کانگریس کے لئے بڑا جھٹکا اس لئے بھی ہے کہ پارٹی صرف ایک سیٹ کستوربا نگرپردونمبرپررہی۔ یہاں بھی ہارجیت کا فرق 11 ہزار ووٹوں کا ہے۔ کانگریس نے اس بارریاستی صدردیویندریادو، آل انڈیا مہیلا کانگریس کمیٹی کی صدرالکا لانبا اورسابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کے بیٹے سندیپ دکشت جیسے بڑے لیڈروں کوٹکٹ دیا گیا تھا۔ سبھی لیڈران الیکشن ہارگئے ہیں۔ یہی نہیں یہ سینئرلیڈران دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے۔ ریاستی صدردیویندریادو نے بہترین مقابلہ کیا۔ انہیں 41071  ووٹ ملے، لیکن وہ یہاں بھی تیسرے نمبرپر رہے۔

کانگریس لینا چاہتی تھی بدلہ؟

اسمبلی الیکشن کی تشہیرکے دوران کانگریس کوامید تھی کہ وہ کنگ میکربنے گی۔ حالانکہ اس کی کارکردگی میں کوئی خاص سدھارنہیں ہوا ہے۔ کئی ماہرین کا یہ بھی ماننا تھا کہ کانگریس اس الیکشن کے بہانے 2013 کا سیاسی بدلہ لینا چاہتی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے کانگریس حکومت کے خلاف تب تحریک چلاکرجیت حاصل کی تھی۔ اس سے پہلے کانگریس نے مسلسل تین الیکشن میں جیت درج کی تھی اورشیلا دکشت 15 سالوں تک وزیراعلیٰ رہیں۔

منیش سسودیا کی سیٹ کا حال

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کانگریس نے عام آدمی پارٹی کا ووٹ کاٹا ہے۔ منیش سسودیا جیسے سینئرلیڈران کی سیٹ اس کی مثال ہے۔ منیش سسودیا کو 675 ووٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بی جے پی کے ترویندرسنگھ ماروا کو38859 ووٹ ملے ہیں۔ وہیں منیش سسودیا کو38184  ووٹ ملے۔ یہاں کانگریس کے امیدوارفرہاد سوری کو7350 ووٹ ملے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read