Bharat Express

پتھر کی کان گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہوئی

نئی دہلی، 17 نومبر (بھارت ایکسپریس): جنوبی میزورم کے ہنتھیال ضلع میں پیر کو منہدم پتھر کی کان کے ملبے سے مزید تین لاشیں نکالی گئی ہیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ ہنتھیال قصبے سے تقریباً 23 کلومیٹر دور موڑہ گاؤں میں پیر کو پتھر کی کان میں دب جانے سے وہاں کام کرنے والے کل 12 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔