Bharat Express

Delhi News: پی ایم مودی 5 جنوری کو 12,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا کریں گے افتتاح اور رکھیں گے سنگ بنیاد

وزیر اعظم مودی ریٹھالا سے کنڈلی تک دہلی میٹرو کے فیز-IV کے 26.5 کلومیٹر طویل ریٹھالا-کنڈلی سیکشن کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کی کل لاگت کا تخمینہ 6,230 کروڑ روپے ہے۔ یہ کوریڈور دہلی کے ریٹھالا کو ہریانہ کے نتھو پور (کنڈلی) سے جوڑے گی۔

پی ایم مودی

دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 5 جنوری کو دہلی میں 12,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم مودی دہلی-غازی آباد-میرٹھ نمو بھارت کوریڈور کے 13 کلومیٹر طویل حصے کا افتتاح کریں گے، جو صاحب آباد سے نیو اشوک نگر تک پھیلا ہوا ہے اور اس پروجیکٹ پر تقریباً 4,600 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔

اس کے علاوہ وہ دہلی میٹرو کے فیز-IV کے تحت جنک پوری اور کرشنا پارک کے درمیان 2.8 کلومیٹر لمبی میٹرو لائن کا افتتاح کریں گے، جس پر تقریباً 1,200 کروڑ روپے لاگت آنے کی امید ہے۔ دہلی میٹرو کے فیز IV کا یہ پہلا افتتاح ہوگا۔

وزیر اعظم مودی ریٹھالا سے کنڈلی تک دہلی میٹرو کے فیز-IV کے 26.5 کلومیٹر طویل ریٹھالا-کنڈلی سیکشن کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کی کل لاگت کا تخمینہ 6,230 کروڑ روپے ہے۔ یہ کوریڈور دہلی کے ریٹھالا کو ہریانہ کے نتھو پور (کنڈلی) سے جوڑے گی۔

یہ اطلاع وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دی گئی۔

بھارت ایکسپریس۔