Bharat Express

BPSC Student Protest: پٹنہ میں وینٹی وین کے الزام پر برہم ہوئے پرشانت کشور، سوالوں کو ٹالتے نظر آئے جن سوراج پارٹی کے لیڈر

وینٹی وین کے بارے میں بی جے پی کے ترجمان اروند سنگھ نے کہا کہ پرشانت کشور 4 کروڑ روپے کی وینٹی وین لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ ہر دن 25 لاکھ روپے کرایہ دیتے ہیں۔ اتنا پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ جو شخص 4 کروڑ روپے کی وینٹی وین میں فریش ہوتا ہے، وہ چلا ہے بی پی ایس سی کے امیدواروں کے لیے احتجاج کرنے۔

وینٹی وین کے الزام پر برہم ہوئے پرشانت کشور۔

Prashant Kishor News: جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور بی پی ایس سی طلبہ تحریک کی حمایت میں پٹنہ کے گاندھی میدان میں تین دن سے آمرن انشن پر بیٹھے ہیں۔ وہیں، ہائی ٹیک سہولیات سے آراستہ وینٹی وین بھی احتجاجی مقام پر کھڑی ہے، جس پر اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ وینٹی وین میں آرام فرما کر احتجاج کررہے ہیں۔ جب میڈیا نے پرشانت کشور سے اس الزام پر سوال کیا تو جواب دینے کے بجائے صحافی پر ہی بھڑک گئے۔ وہ اپوزیشن کے الزامات کا کوئی جواب نہ دے سکے۔

وینٹی وین کے سوال پر پی کے برہم

انہوں نے کہا کہ صحافی یہاں صرف صحافت کا ڈرامہ کرنے آتے ہیں۔ سوال طلباء سے متعلق نہ پوچھ کر وینٹی وین کی طرف مدعے کو موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حالانکہ، ان سے بار بار کہا گیا کہ آپ اپوزیشن کے الزامات کا جواب دے دیجئے، لیکن انہوں نے کوئی جواب دینا مناسب نہیں سمجھا اور الٹے وہ میڈیا پر ہی برہم ہو گئے۔

درحقیقت، بی پی ایس سی کے طلبہ تحریک کی حمایت کے لیے جن سوراج کے بانی پرشانت کشور پٹنہ کے گاندھی میدان میں انشن پر بیٹھے ہیں۔ اب وہ اپنی وینٹی وین کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے نشانے پر آگئے ہیں۔ ان کی یہ ہائی ٹیک سہولیات سے لیس وینٹی وین کی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ اس کو لے کر بی جے پی اور آر جے ڈی لیڈروں نے پرشانت کشور پر زبانی حملہ کیا ہے۔

بی جے پی کا کیا ہے الزام؟

وینٹی وین کے بارے میں بی جے پی کے ترجمان اروند سنگھ نے کہا کہ پرشانت کشور 4 کروڑ روپے کی وینٹی وین لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ ہر دن 25 لاکھ روپے کرایہ دیتے ہیں۔ اتنا پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ جو شخص 4 کروڑ روپے کی وینٹی وین میں فریش ہوتا ہے، وہ چلا ہے بی پی ایس سی کے امیدواروں کے لیے احتجاج کرنے۔ اروند سنگھ نے کہا کہ پرشانت کشور کو شرم آنی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔